PDA

View Full Version : باب:اس شخص کا بیان جو کھڑے کھڑے کسی بیٹھے ہو&#



intelligent086
01-27-2016, 02:42 AM
باب:اس شخص کا بیان جو کھڑے کھڑے کسی بیٹھے ہوئے عالم سے سوال کرے۔۔صحیح بخاری




بَاب مَنْ سَأَلَ وَهُوَ قَائِمٌ عَالِمًا جَالِسًا
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۲۴ / حدیث مرفوع
۱۲۴۔حَدَّثَنَا عُثْمَانُ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ مَا الْقِتَالُ فِي سَبِيلِ اللہِ فَإِنَّ أَحَدَنَا يُقَاتِلُ غَضَبًا وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً فَرَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ قَالَ وَمَا رَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ إِلَّا أَنَّهُ کَانَ قَائِمًا فَقَالَ مَنْ قَاتَلَ لِتَکُونَ کَلِمَةُ اللہِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللہِ۔
۱۲۴۔عثمان، جریر، منصور، ابو وائل، ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ ، اللہ کی راہ میں لڑنے کی کیا صورت ہے؟ اس لئے کہ کوئی ہم میں سے غصہ کے سبب لڑتا ہے، کوئی حمیت کے سبب سے جنگ کرتا ہے، پس آپ نے اپنا سر مبارک اس کی طرف اٹھایا اور آپ نے سر اسی سبب سے اٹھایا کہ وہ کھڑا ہوا تھا، پھر آپ نے فرمایا جو شخص اس لئے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہوجائے تو وہ اللہ کی راہ میں (لڑنا) ہے۔