PDA

View Full Version : باب:سواری یا کسی چیز پر کھڑے ہو کر فتویٰ دین&#



intelligent086
01-25-2016, 06:36 AM
باب:سواری یا کسی چیز پر کھڑے ہو کر فتویٰ دینا۔۔صحیح بخاری


بَاب الْفُتْيَا وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى الدَّابَّةِ وَغَيْرِهَا
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۸۴ / حدیث مرفوع
۸۴۔حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِمِنًی لِلنَّاسِ يَسْأَلُونَهُ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَمْ أَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ فَجَاءَ آخَرُ فَقَالَ لَمْ أَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ ارْمِ وَلَا حَرَجَ فَمَا قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْئٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ۔
۸۴۔اسمعیل، مالک، ابن شہاب، عیسٰی بن طلحہ بن عبید اللہ ، عبد اللہ بن عمر وبن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجۃ الوادع میں لوگوں کے لئے منیٰ میں ٹھہر گئے، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی کیوجہ سے میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا آپ نے فرمایا اب ذبح کرلے کچھ حرج نہیں، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں رمی کرنے سے پہلے قربانی کرلی ہے، آپ نے فرمایا اب رمی کرلے، کچھ حرج نہیں، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (اس دن) آپ سے جس چیز کی بابت پوچھا گیا، خواہ مقدم کردی ہو یا موخر کردی گئی، تو آپ نے یہی فرمایا کہ کرلے کچھ حرج نہیں۔