PDA

View Full Version : وقت کی ترتیب



intelligent086
01-25-2016, 06:12 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14685_54464486.jpg.pagespeed.ic.F8Q5z0SFME .jpg



نپولین ہل کہتا ہے ’’آپ کو کامیابی اور طاقت کے دروازے کو کھولنے کے لیے جادوئی چابی کی ضرورت ہے اور وہ چابی آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ اپنے خیالات پر قابو پا کر کامیابی اور طاقت کے دروازے کو کھول سکتے ہیں۔‘‘ وقت کو ترتیب دینا ایک فن ہے ،لہٰذا جیسے آپ کمپیوٹر چلانا سیکھتے یا موٹر سائیکل سیکھ جاتے ہیں۔ آپ میں اتنی قابلیت موجود ہے کہ آپ اس فن کو زندگی کے ہر شعبہ کو بہتر بنانے کے لیے سیکھ سکتے ہیں اور اسے سیکھنا بھی انتہائی آسان ہے۔ کسی بھی چیز کے حصول کے لیے آپ روزانہ ایک مقررہ وقت پر کام کریں اور اس کام کووقت پر کرنا اپنی عادات بنالیں، یہاں تک کہ وہ عادات آپ کی زندگی کا مستقل حصہ بن جائے۔اس طرح آپ مقررہ چیز کو انتہائی بہتر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ وقت کی ترتیب آپ کی بہتر شخصیت، عزت و توقیر اورتخلیقی صلاحیتوں میں بہتری اور کامیابی و خوشی کی بنیاد ہے۔ وقت کو ترتیب دینے سے آپ کسی بھی رکاوٹ پر قابو پاسکتے ہیں، اپنے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے حال اور مستقبل کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ وقت کی ترتیب آپ کی لامحدود کامیابیوں کی ضامن ہے۔ -1 اپنے ہدف کو ترتیب دیں اور اپنے وقت ترتیب دینے کے ہنر کو بہتر اور مؤثر انداز میں اس کے حصول کے لیے استعمال کریں۔ اپنے کام پر مستقل مزاجی سے تب تک ڈٹے رہیں جب تک کامیابی حاصل نہ کر لیں۔ -2 وقت کی قوت کے مثبت استعمال سے آپ ماضی میں جو کامیابی حاصل کر چکے ہیں، اپنے نئے ہدف کو شروع کرتے ہوئے اسے اپنے ذہن میں رکھیں اور ہمیشہ مثبت جذبے اور یقین سے سرشار رہیں۔ -3 ہمیشہ تصویر کا مثبت پہلو ذہن میں رکھیں۔ اپنے ارادوں کو ایسے مثبت لفظوں سے مضبو ط تر بنائیں ’’میں وقت کی قوت کو اعلیٰ کامیابی کے حصول کے لیے بہتر انداز میں استعمال کرتا ہوں۔‘‘ -4 تصور کریں لوگ آپ کی شخصیت کو نمونے کے طور پر دیکھتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کی مثبت عادات کی نقل کرتے ہیں۔ -5 جو کام آپ کو سکون و اطمینان پہنچاتے ہیں ،اُن کے حصول کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ -6 آج سے ہی پختہ ارادہ کریں کہ آپ وقت کی قوت کے حصول کے لیے تب تک سخت محنت اور مشق کریں گے جب تک آپ اپنے شعبے میں سب سے زیادہ باصلاحیت، قابل، مؤثر اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک نہ بن جائیں۔ -7 اگر وقت کو ترتیب دینے کے فن پر آپ سے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی کلاس لیں تو وقت کی قوت سے اعلیٰ کامیابی کے حصول کے لیے آپ ان کو کون سے مؤثر مشورے دیں گے؟ (برائن ٹریسی کی کتاب’’وقت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

BDunc
10-25-2017, 03:04 PM
V essential

intelligent086
10-26-2017, 12:58 AM
Thanks