PDA

View Full Version : حقیقت میں وہی ذکرِ خدا ہے



intelligent086
01-25-2016, 02:20 AM
حقیقت میں وہی ذکرِ خدا ہے

کہ جس کے ساتھ یادِ مصطفےٰ ہے
مدینے جا نہیں سکتا تو کیا غم
مرے دل میں مدینہ بس رہا ہے
نظر جس پہ شہِ کونین کی ہو
دیا وہ کب کسی سے بجھ سکا ہے
نگاہوں میں ستارے جھلملائے
نبیؐ کا تذکرہ جب چھڑ گیا ہے
مٹائے گا اسے کیسے زمانہ
نبی کے نام پر جو مر مٹا ہے
وہ رستے سجدہ گاہِ دل بنے ہیں
نبی کا نقش پا جن پر پڑا ہے
کبھی اپنی محبت کم نہ کرنا
یہ میری آسؔ ، میرا مدعا ہے