PDA

View Full Version : Hum Chalay Tou Humaray............!!!

Mamin Mirza
01-24-2016, 10:46 AM
!!!ہم چلے تو ہمارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلاشبہ یادیں
قیمتی ہوتی ہیں اور اگر یادیں کسی ایسی شخصیت یا حوالے سے وابستہ ہوں جو ہماری زندگی میں بے حد اہم اور خاص ہوتو پھر اُن سے جڑی یادیں بھی واقعتا زندگی سے زیادہ بیش قیمت ہوجایا کرتی ہیں۔پھر اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ یادیں مادّی ہیں یا غیر مادّی۔۔۔۔۔!!!
انسانوں اور ان کی یادوں سے وابستگی اپنی جگہ مگر یہ بھی کہاں کی انسانیت ہے کہ آپ اپنی ان یادوں کے پرچار کو کسی کے واسطے دردِ سری بناڈالیں ۔ذکر ہے نمو بی اور اُن کے دادا ابا مرحوم کی ہر دلعزیز اوراب تقریباََ مرحوم شدہ ہڑپن کھٹارا کا۔ہے تو وہ رولس رائس کا کوئی قدیم ماڈل مگر میں نے اُس کی موجودہ حالت کے سبب اُسے ہڑپن کھٹارا کا لقب دے رکھا ہے۔کیونکہ اِس گاڑی کی حالت روز بہ روز کچھ ایسی مخدوش ہوتی جارہی ہے کہ جیسے کراچی میں موجود قدیم عمارتیں دن بہ دن ڈِھتی جارہی ہیں۔۔۔!

عجب اک بار سا مردار پہیوں نے اُٹھا یا ہے
اِسے انساں کی بد بختی نے جانے کب بنایا ہے
نہ ماڈل ہے نہ باڈی ہے نہ پایہ ہے نہ سایہ ہے
پرندہ جیسے کوئی شکاری مارلایا ہے
کوئی شے بینِ جسم و جاں معلوم ہوتی ہے
کسی مرحوم موٹر کا دُھواں معلوم ہوتی ہے
طبیعت مستقل رہتی ہے ناساز و علیل اِ س کی
اَٹی رہتی ہے نہر اِس کی پھٹی رہتی ہے جھیل اِس کی
توانائی قلیل اِس کی تو بینائی بخیل اِس کی
کہ اِ س کی مدتوں سے کھا چکی عمر طویل اِس کی

دادا ابا نے یہ گاڑ ی شائد کسی بنئے سے اُدھار لی تھی اور کچھ بعید نہیں کہ اپنی جھوٹی کمشنری کا رُعب جھاڑ کر مفت ہی ہتھیا لی ہو۔۔۔۔۔اِس لئے اِ س میں جتنا مرضی پیڑول ڈلوادیں ،چلنا اِسے کسی سست رفتا ر خراماں قدم کچھوے ہی کی مانند ہے۔۔۔کہ خراماں خراماں اِرم دیکھتے ہیں،ہر چند کہ اِس کا نقشِ قد م نہیں دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔جس طرح خود نمو بی کبھی اپنی جیب کو بلا ضرورت ِ اشد ہلکا کرنا سنگین جرم خیال کرتی ہیں بالکل اِسی طر ح اُن کی یہ شاہکا رمحبوبہ بھی انجن کو زائد خرچ کرنا اپنی شان میں سخت توہین گردانتی ہے۔۔۔۔!

گریبان چاک یوں انجان پڑا ہے اپنے چھپر میں
کہ جیسے کوئی کالا مرغ ہو گھی کے کنستر میں
ولایت سے کسی ”سرجارج ایلن بی “ کے ساتھ آئی
جوانی لوٹ گئی تو سندھ میں یہ خوش صفات آئی
وہاں جب عین اِس کی تاریخِ وفات آئی
نہ جانے کیسے ہاتھ آئی مگر پھر اِن کے ہاتھ آئی
ہمارے ملک میں انگریز کے اقبا ل کی موٹر
سن اڑتالیس میں پورے اٹھہتر سال کی موٹر

اِس گاڑی کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اِ س میں ہارن کی کوئی گنجائش اور ضرورت قطعاََ موجود ہی نہیں ہے کیونکہ اِس کا اک اک پرزہ اپنی موجودگی اور حرکت کا ببانگِ دُہل اَز خود اعلان کرتا چلا جاتا ہے اور ساتھ ہی سڑک پر رواں دواں گاڑیوں اور پیدل چلنے والے افراد کو یہ تنبیہہ بھی کہ اِ س گاڑی کے راستے سے الگ ہوجائیں ورنہ اِس شاہکار کو پہنچنے والے نقصان کے عوض آپ پر بھاری بھرکم جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے اور اِس مہنگے ترین عہدِ زندگانی میں جہاں صبح سے شام کرنا اور زندگانی کی گاڑی کو دھکیلنا ایک شریف النفس انسان کے لئے تقریباََ ناممکن ہوتا جارہاہے اِس قسم کے جرمانے قبل اَز وقت دنیا سے مفارقت کے پروانے ثابت ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔!!!
اِس گاڑی کی اک بہترین خوبی یہ ہے کہ یہ چلے جس بھی قدر خراماں قدمی سے بیچ سڑک بند نہایت سہولت اور دلبری کے ساتھ ہوجایاکرتی ہے۔اِس شاہکار کے ذریعے آپ دس منٹ کا سفر انشا ءاللہ گھنٹہ بھر میں طے کر لینے کی قوی امید رکھیں۔اگرچہ کہ اِس امید کے بر آنے کے امکانات ناں ہونے کے برابر ہیں کہ اِس شہر کراچی میں سفر دس منٹ پر مشتمل ہونا خا صا مشکل امر ہے۔۔۔۔۔!!!
اِس گاڑی کو چلانے سے زندگی گزارنے کے بہت سے گُر آجاتے ہیں۔مثال کے طور پر اِ س کی سُبک رفتاری ،خراماں قدمی انسان میں حد درجہ صبر اور برداشت پیدا کرتی ہے۔مستقل مزاجی در آتی ہے اور انسان خاصی حد تک ڈھٹائی بھی سیکھ جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ جب آس پاس کی گاڑی والے خواتین و حضرات اِس شاہانہ سواری بادِ بہاری بقول خود نمو بی کے ،کی شان میں طلائی تمغے عطا کرنے شروع کریں تو ایک کان تک بھی انھیں رسائی قطعاََ ناں حاصل کرنے دینے اور کمال بے نیازی کا مظاہرہ کرنے کے لئے جس صفتِ عظیم کی اشد ترین ضرورت پڑتی ہے ،وہ ہے ڈھٹائی ۔جس میں ماشاءاللہ نمو بی خاصی سے زیادہ خود کفیل ہیں۔وہ اِس مقولے پر سختی سے عمل کرتی ہیں کہ میری زندگی میں اپنی مر ضی اور پسند سے جئیوں گی۔۔۔۔۔!!!

یہ چلتی ہے تو دو طر فہ ندامت ساتھ چلتی ہے
بھرے بازار کی پوری ملامت ساتھ چلتی ہے
بہن کی التجا ،ماں کی محبت ساتھ چلتی ہے
بہت کم اِس خرابے کو خراب انجن چلاتا ہے
عموماََ زورِ دوستا ں ہی کام آتا ہے
کبھی بیلوں کی پیچھے جوت کر چلوائی جاتی ہے
پکڑ کر بھیجی جاتی ہے،جکڑ کر لائی جاتی ہے
وہ کہتے ہیں کہ اِ س میں پھر بھی موٹر پائی جاتی ہے
اذیت کو بھی ایک نعمت سمجھ کر شادماں ہونا
یوں انسان کا مغلوبِ گماں ہونا

وفا داری اور خلو ص کوئی نمو بی کی اِ س ہڑپن کھٹارا سے سیکھے۔بابا(نمو بی )کے بارہا نمو بی کی کراچی میں عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے اِس گاڑی کو راتوں رات دھکیلوا کر شہر سے کوسوں دور چھڑواچکے ہیں۔۔۔مگر بھلا ہو کراچی کی شہری حکومت کا کہ جو ہر بار ذاتی خر چے پر اِس شاہکار کو واپس درِ دولتِ نمو بی پر چھوڑ گئی ہے۔۔۔!!!
اَب بات ہوجائے کچھ اِ س گاڑی کی ساخت اور ہیئت کی یعنی شکل و صورت ۔خوف صورت کی اور بقول نمو بی کے ”شہزادیِ حسن “ کے قصیدے کی۔دیکھنے میں دور سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی زنگ آلود بڑا سا لوہے کا کنسترکھڑا ہے۔پاس جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ بے چاری سی معلوم ہوتی قدیم وقتوں کی نشانی ۔مصری ممی نما کوئی گاڑی سی ہے۔صرف پٹیوں کی کمی ہے ورنہ زخم تو بے تحاشہ ہیں۔۔۔!!!
چھت جگہ جگہ سے اُدھڑ چکی ہے ۔جس میں سے ہوا ،برسات ،دھوپ ،دھول ،مٹی اور آلودگی بناءاجازت وتکلف وافر مقدار میں اندر داخل ہوتے رہتے ہیں۔اِ س سے آپ کو گاڑی کے اندر بھی باہر جیسا ہی ماحول میسر رہتا ہے اور آپ خیالوں کی دنیا میں کھو کر حادثے کا شکار ہونے سے بچے رہتے ہیں۔۔۔!

بہ طرزِ عاشقانہ دوڑ کر ،بے ہوش ہوجانا
بہ رنگِ دلبرانہ جھانک کر روپوش ہوجانا
قدم رکھنے سے پہلے لغز شِ مستا نہ رکھتی ہے
کہ ہر فرلانگ پر اپنا مسافر خانہ رکھتی ہے
دمِ رفتار دنیا کا عجیب نقشہ دِکھائی دے
سڑک بیٹھی ہوئی اور آدمی اُڑتا دِکھائی دے

دروازوں کے لاک اتنے رحم دل ہیں کہ اگر بند ہوجائیں تو کھُلتے نہیں اور کھل جائیں تو بند نہیں ہوتے۔یعنی اگر آپ باہر ہیں تو اندر داخل ہوکر اپنی زندگی کوخطرے میں ڈالنے کی چنداں ضرورت نہیں اور اگر اندر ہیں تو پھر اندر ہی رہیں کہ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں اور مزید آزمانے کو جی چاہتا ہے۔۔۔!!!

بمپر اور مڈ گارڈ گئے وقتوں کی کہانیاں بن چکے ہیں ،اِ س لئے یہ معلوم کرنا بے حد مشکل امر ہے کہ گاڑی کا اوپری حصہ کہاں ختم اور نچلا حصہ کہاں سے شروع ہوتاہے ۔پہئیے ایسے دِکھائی پڑتے ہیں کہ جیسے مخمل میں ٹاٹ کا پیوندکیونکہ اِس گاڑی کے اصل پرزہ جات کا حصول و دستیابی بالکل ایسے ہی ہے جیسے زرداری کا ایماندار ہو جانا یا پاکستانی پولیس کا جرائم روکنے میں کامیاب ہو جانا۔۔۔!

نظامِ زندگی اکثر تہہ و بالا دِکھائی دے
یہ عالم ہو تو اِ س عالم میں آخر کیا دِکھائی دے
روانی اِس کی اک طوفانِ وجد و مال ہے گویا
کہ جو پرزہ ہے وہ ایک بپھرا ہوا قوال ہے گویا
شکستہ ساز میں بھی محشرِ نغمات رکھتی ہے
توانائی نہیں رکھتی مگر جذبات رکھتی ہے
پرانے ماڈلوں میں کوئی اونچی ذات رکھتی ہے
ابھی پچھلی صدی کے بعض پرزہ جات رکھتی ہے

سیٹ کورز البتہ نمو بی کی رنگین اور شوخ مزاجی کے بھرپور آئینہ دار ہیں ۔تیز نارنجی رنگ کے سیٹ کورز شاید کسی ٹھنڈے علاقے میں آنکھوں کو بھلے معلوم ہوتے ہوں مگر کراچی جیسے شہر میں جہاں صرف چار ماہ گرمی پڑتی ہے ۔باقی کے آٹھ ماہ سخت گرمی پڑتی ہے۔ایسے شوخ رنگ آنکھوں کے لئے سزائے کالا پانی سے بھی بد تر سزائے ناگہانی ہواکرتے ہیں۔۔۔!
اسٹئیرنگ وہیل کی لمبائی چوڑائی بلکہ حدودِ اربعہ نموبی کی زبان کے حجم کی طرح ہی کافی وسیع اور پھیلا ہوا ہے۔اِس لئے نمو بی اسٹئیرنگ وہیل کو بالکل اتنی ہی مہارت سے قابو کرتی ہیں جتنی مہارت سے اپنی زبان کے جوہر دِکھلاتی ہیں اور کچھ ناں کہہ کر بھی سب کچھ کہہ جاتی ہیں۔۔۔!

غمِ دوراں سے اب تو یہ بھی نوبت آگئی اکثر
کسی مر غی سے ٹکرائی تو خود چکرا گئی اکثر
ہزاروں حادثے دیکھے ہیں زمانی بھی مکانی بھی
بہت سے روگ پالے ہیں زراہِ قدر دانی بھی

اپنی اِس شاہانہ سواری بادِ بہاری کے سبب نمو بی میرے پورے محلے میں ایسے ہی مشہور ہیں جیسے القاعدہ امریکہ میں۔جیسے ہی محترمہ اپنی ہڑپن کھٹارا کے سنگ رینگتے نظاروں کولئے موڑ سے گلی میں داخل ہوتی ہیں ،بناءکہے بھی سب ہی جان لیتے ہیں کہ مشکل میں ہے ساراجہاںدھوم ہے آج یہاں ۔۔۔آئی ہے وہ شہہ کوبہ۔۔۔!
ایسا نہیں ہے کہ نمو بی کے پاس اچھی گاڑی نہیں ہے یا وہ اچھی گاڑی لے نہیں سکتیں۔میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ وہ اپنے بابا سے بضد ہوکر کچھ عرصے کے بعد گاڑی تبدیل کر لیتی ہیں۔اپنی اِس شاہکا ر محبوبہ کا استعمال محترمہ نے صرف میرے گھر آمد کے لئے ہی مخصوص کر رکھا ہے ۔صرف اِس لئے کہ وہ یادوں کو سنجو کر ،سنبھال کر رکھنے کی عادی ہیں۔اپنی حقیقت کو بھولنے کی روادار نہیں اور اونچائی پر پہنچ کر بھی زمیں پر مضبوطی سے جمے رہنے اور مٹی سے رشتہ بحال رکھنے کی قائل ہیں۔۔۔!
جن سے وہ عشق کر تی ہیں ،خواہ وہ انسان ہوں یا کوئی مادی شے اُسے بہر صورت اپنے قریب دیکھنا چاہتی ہیں۔لاپروائی اور بے نیازی ظاہر کرتی ہیں لیکن اپنی عزیز ترین ہستیوں کا خیال خود سے بڑھ کر رکھتی ہیں۔زُبان سے جو بھی کہہ لیں دل میں کوئی میل نہیں رکھتیں ۔اِس لئے اپنی تمام تر حشر سامانیوں اور دردِسری کے باوجود نمو بی اور !!!اُن کی ہڑپن کھٹارا ،بہ سروچشم۔۔۔مگرپھر بھی۔۔۔

خجل اِس سخت جانی پر ہے مرگِ ناگہانی بھی
خداوند ناں کوئی چیز ہو اتنی پرانی بھی
کھبی وقتِ خرُام آیا تو ٹائر کا سلام آیا
”تھم اے رہروکہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا

intelligent086
01-24-2016, 03:49 PM
زرداری کا ایماندار ہو جانا یا پاکستانی پولیس کا جرائم روکنے میں کامیاب ہو جانا۔۔۔
:))
واہ جی واہ
ہنسی اور سردی کیوجہ سے مزید لکھنے سے معذ ور
:)>-

Mamin Mirza
01-24-2016, 05:49 PM
زرداری کا ایماندار ہو جانا یا پاکستانی پولیس کا جرائم روکنے میں کامیاب ہو جانا۔۔۔
:))
واہ جی واہ
ہنسی اور سردی کیوجہ سے مزید لکھنے سے معذ ور
:)>-

Hain,
Kiyun,hanstay hoye aapki aankhon say bhi pani ata hai kiya =))
Parhnay aur itna likh denay k liye bhi behad nawazish sir ji........!!

intelligent086
01-24-2016, 10:56 PM
Hain,
Kiyun,hanstay hoye aapki aankhon say bhi pani ata hai kiya =))
Parhnay aur itna likh denay k liye bhi behad nawazish sir ji........!!
کسی نے کہا تھا کہ طنزو مزاح لکھنا سنجیدہ ادب سے لکھنے سے زیادہ مشکل ہے اور پھرآپ طنز کے نشتر سےاصلاح کا بھی کام لیں تو یہ زیادہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور اسمیں ایسے نام کم کم ہیں ، جنہوں نےاپنی تحریر سے طنزومزاح میں بڑی سے بڑی بات کہہ دی ہو اور پڑھنے والوں کے ہونٹوںپر مسکراہٹ کا باعث بنی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ خوبی آپ میں بدرجہ اتم موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
اب رہی بات آنکھوں میں پانی یعنی آشوب چشم کی تو یہاں یہ عارضہ کس کس کو لاحق ہے ؟ مفید مشوروں کے لیئے ہیلتھ اینڈ بیوٹی سیکش موجود ہے ۔ ;)) ۔ کیونکہ وہاں اسکا کافی کار آمد علاج موجود ہے ۔ bath: ۔

Mamin Mirza
01-24-2016, 11:34 PM

Aik waqt par sanjeedagi ko likhna nagwar tareen amer tha meray liye
Ab tou khair likhna hi duswar guzar ho chala hai
Allah Kareem ka ehsaan hai,mujhe nawaza shuker malik e do jahan ka :)
Hyeeeeee......meri nakarah maloomat k mutabiq ab tak tou ye arza mujh ghareeb ko lahaq hua hai pechlay kuch barson say he he he
Lillah.......yahan zubaida apa bhi pai jati hain =))
Bohat shukriya sir ji iss darja hosla afzai ka,khush rahiye..!

intelligent086
01-24-2016, 11:45 PM

اب یہاں زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے نہیں حبیب بھائی کے انگریزوں کے آزمودہ اور مجرب نسخوں کی کاپی پیسٹ سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ ;;) ۔

Arosa Hya
01-24-2016, 11:46 PM
=))=))=))=))=))=))=))

Well done superb writing ........
simply love it ..... an outclass piece

Mamin Mirza
01-25-2016, 12:52 AM
اب یہاں زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے نہیں حبیب بھائی کے انگریزوں کے آزمودہ اور مجرب نسخوں کی کاپی پیسٹ سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ ;;) ۔

=)) =))
Lillah,naswar lala sani na banain sir ji :P
Wesay hi mujhe aapk naam say speaker national assembly yaad ajatay hain =))
Nahi,mujhe iss behtay pani say koi masla nahi,acha hai behta hai
Angreezon say apni banti nahi tou unk nuskhon say kiya nibhay gi :P

Mamin Mirza
01-25-2016, 12:54 AM
=))=))=))=))=))=))=))

Well done superb writing ........
simply love it ..... an outclass piece

;) ;)
Shukriya,shukriya,shukriya
Shaad o abad raho,khush raho hamesha ameen :)

intelligent086
01-25-2016, 01:08 AM
=)) =))
lillah,naswar lala sani na banain sir ji :p
wesay hi mujhe aapk naam say speaker national assembly yaad ajatay hain =))
nahi,mujhe iss behtay pani say koi masla nahi,acha hai behta hai
angreezon say apni banti nahi tou unk nuskhon say kiya nibhay gi :p

میرے دادا حضور میرے محترم والد صاحب کا نام کچھ اور رکھ جاتے تو آج آپ کو دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ یاد نا آتے۔:-ss۔
اب پتہ نہیں کتنی مقدار میں بہتا ہے ؟ کہیں پانی کی کمی نا ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
بنیئے اور فرنگی سے تو ہمیں بھی شدید نفرت ہے مجبوری یہ رہی کہ ساری زندگی یہ فرنگی زبان لکھنی اور پڑھنی پڑی باقی کوشش رہی کہ اپنی قومی زبان کو ترجیح دی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mamin Mirza
01-25-2016, 11:11 AM

دھاندلی سے تو خیر خاں صاحب یاد آتے ہیں
!ہاں جی۔۔۔
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

intelligent086
01-25-2016, 02:04 PM
دھاندلی سے تو خیر خاں صاحب یاد آتے ہیں
!ہاں جی۔۔۔
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

پاگل خان کو تو ہر کام میں دھاندلی نظر آتی ہے یہاں تک کہ اپنے نکاح بھی شک گزرا تو محترمہ تیز ترار کو پیا گھر چھوڑ جانا پڑا۔۔۔
بالکل جی آپ جیسے اہل زبان ہیں ابھی ہمیں تو اردو سیکھنی پڑتی ہے

Mamin Mirza
01-25-2016, 02:24 PM
پاگل خان کو تو ہر کام میں دھاندلی نظر آتی ہے یہاں تک کہ اپنے نکاح بھی شک گزرا تو محترمہ تیز ترار کو پیا گھر چھوڑ جانا پڑا۔۔۔
بالکل جی آپ جیسے اہل زبان ہیں ابھی ہمیں تو اردو سیکھنی پڑتی ہے

=)) =)) =))
Pagal khan.......muhtarma taiz tarar =))
Allah Allah,
Main aur ehal e zaban
Sir ji,main bhi aapki tarhan tifl e maktab hi hoon...!

Arosa Hya
01-25-2016, 09:14 PM
;) ;)
Shukriya,shukriya,shukriya
Shaad o abad raho,khush raho hamesha ameen :)

:)

intelligent086
01-25-2016, 10:54 PM
=)) =)) =))
Pagal khan.......muhtarma taiz tarar =))
Allah Allah,
Main aur ehal e zaban
Sir ji,main bhi aapki tarhan tifl e maktab hi hoon...!

ہماری مادری زبان پنجابی ہے اسکو پڑھتے لکھتے رہتے ہیں اسلیئے زیادہ مشکل پیش نہیں آتی
اردو میں ہمیں طفل مکتب کہہ لیں
اور
بی بی چچا غالب بھی یہی کہتے تھے لیکن پھر انہوں نے کیا کیا کہا ؟مت پوچھنا میں نے ان کا دیوان ادھورا چھوڑ دیا اوسان بحال ہوں لیں مکمل کریں گے
پہلے وہ بھی طفل مکتب ہی کہلوانا پسند کرتے تھے

Mamin Mirza
01-25-2016, 11:03 PM

=))
Aur main panjabi main tifil e maktab bhi nahi =))
Aisay tou main bhi keh sakti hoon babayo
Meri madri zaban URDU hai tou us main mera kiya qasoor,
Amma abba ne bachpan say mutalay ki addat dali us main meri kiya ghalati :P
Chacha ghalib k tou khair kehnay hi kiya woh tou thy ehal e zaban
Kiyun din main taray tou nazar nahi agaye =))
Maine parha hua hai deewan e ghalib
Farsi kakh samjh na aai =))

intelligent086
01-25-2016, 11:31 PM

ارے سیکھ لیں اچھی رہے گی سیکھنے سے سکھ یا د آگئے بین الاقوامی پنجابی کانفرنس تھی ہم بھی وہاں چلے گئے تو پروفیسر فخرالزمان صاحب کے جھنڈے تلے سانجھا پنجاب نام سے ادبی کام کے لیئے کچھ تجاویز پییش ہوئیں تو ہم لوگ وہاں سے اس بات پہ توں ترا کر کے چلے آئے کہ سکھوں کے ساتھ کوئی سانجھ نہیں پھر ایک محاز گرم ہو گیا اللہ مغفرت کرے مرحوم مجید نظامی کی انہوں نے کافی لے دے کی اپنے اخبار اور چینل کو اس پر بحث کے لیئے وقف کر دیا آخر پروفیسر صاحب کا کوئی پتہ نہیں ۔۔۔
نہیں تو ان کی پنجابی کانفرنسیں ہی ختم نہیں ہوتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے آپ لوگوں کو استاد کہا جاتا تھا آپ بھائی لوگ تو کافی عرصے بعد بنے ۔ ;)) ۔

Mamin Mirza
01-25-2016, 11:38 PM

Kitnay puraya ho tussi =))
Bas,main yehi soch rahi thi ab tak bhai logon ka tazkarah kiyun nahi aya
Agaya halay,main kiya keh sakti hoon....!

intelligent086
01-26-2016, 12:44 AM
Kitnay puraya ho tussi =))
Bas,main yehi soch rahi thi ab tak bhai logon ka tazkarah kiyun nahi aya
Agaya halay,main kiya keh sakti hoon....!

اتنا سوچنے کی کیا بات تھی مجھے سے پہلے کہہ دینا تھا کہ بھائی لوگوں کا قصہ رہ گیا ہے باقی قصے کہانیاں تو کافی ہو گئی ہیں بس اسکی کسر تھی سو وہ بھی پوری ہو گئی ۔;)) ۔

Rohail
01-26-2016, 04:40 AM
Wah mirza g. Bohat khob. Dil ko choo gaya apja ye andaz e bayan. Man moji type tehreer. Aik jumla zuban pe hota hai. Aik kan main baj raha hota hai. Alfaz se khelna koi mirza g se seekhe. Jzbat ka hum zikar nahi karainge.bat buri lag gai toh jan pe alag ban aye hi.

Mamin Mirza
01-26-2016, 10:17 AM
اتنا سوچنے کی کیا بات تھی مجھے سے پہلے کہہ دینا تھا کہ بھائی لوگوں کا قصہ رہ گیا ہے باقی قصے کہانیاں تو کافی ہو گئی ہیں بس اسکی کسر تھی سو وہ بھی پوری ہو گئی ۔;)) ۔

نہیں
یہ قصہ نہیں ہے،خاص کر جب پنچاب میں رہنے والے کسی بندے سے بات کروں تو یہ قصہ نہیں طعنہ ہے جو مجھے پہلی فرصت میں ملتا ہے۔۔۔آپ سے اب تلک نہیں سنا تھا سو سن لیا۔
بہر حال بات یہیں ختم کرتے ہیں،ورنہ بات کہیں کی کہیں جا پہنچے گی۔۔۔۔۔!

Mamin Mirza
01-26-2016, 10:20 AM
Wah mirza g. Bohat khob. Dil ko choo gaya apja ye andaz e bayan. Man moji type tehreer. Aik jumla zuban pe hota hai. Aik kan main baj raha hota hai. Alfaz se khelna koi mirza g se seekhe. Jzbat ka hum zikar nahi karainge.bat buri lag gai toh jan pe alag ban aye hi.

ہاں ایسی ہی تو جلاد صفت ہوں میں
ایک تو تمہارا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔و کی جگہ اگر الف ہوتا تو گئے تھے کام سے
بہت شکریہ پڑھنے،پسند کرنے اور سراہنے کے لئے
تم تو سیکھ نہ سکے اور کوئی کیا خاک سیکھے گا

intelligent086
01-26-2016, 01:57 PM
:|