PDA

View Full Version : باب:اس شخص کا بیان جس نے علم (حاصل کرنے) والوں



intelligent086
01-24-2016, 06:17 AM
باب:اس شخص کا بیان جس نے علم (حاصل کرنے) والوں کی تعلیم کے لئے کچھ دن مقرر کر دیئے۔۔صحیح بخاری



بَاب مَنْ جَعَلَ لِأَهْلِ الْعِلْمِ أَيَّامًا مَعْلُومَةً
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۷۱ / حدیث مرفوع
۷۱۔حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ کَانَ عَبْدُ اللہِ يُذَکِّرُ النَّاسَ فِي کُلِّ خَمِيسٍ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَوَدِدْتُ أَنَّکَ ذَکَّرْتَنَا کُلَّ يَوْمٍ قَالَ أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِکَ أَنِّي أَکْرَهُ أَنْ أُمِلَّکُمْ وَإِنِّي أَتَخَوَّلُکُمْ بِالْمَوْعِظَةِ کَمَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَوَّلُنَا بِهَا مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا۔
۷۱۔عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابو وائل کہتے ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کو ہر جمعرات میں وعظ کیا کرتے تھے، تو ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ اے عبدالرحمن میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں ہر روز وعظ کیا کریں، وہ بولے کہ (روز روز کے وعظ سے) مجھے صرف یہ امر مانع ہے کہ کہیں تم لوگ اکتا نہ جاؤ اور میں تمہاری نصیحت کے لئے اسی طرح وقت معین رکھتا ہوں جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں کو نصیحت کے لئے وقت مقرر رکھتے تھے، ہمارے اکتا جانے کے خوف سے وہ روز وعظ نہ کہتے تھے۔