PDA

View Full Version : باب:بعض کے نزدیک ایمان عمل کا نام ہے۔۔صحیح 



intelligent086
01-20-2016, 05:55 AM
باب:بعض کے نزدیک ایمان عمل کا نام ہے۔۔صحیح بخاری

بَاب مَنْ قَالَ إِنَّ الْإِيمَانَ هُوَ الْعَمَلُ لِقَوْلِ اللہِ تَعَالَى{ وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ }وَقَالَ عِدَّةٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى{ فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ }عَنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہُ وَقَالَ{ لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلْ الْعَامِلُونَ }
بعض نے کہا ہے کہ ایمان عمل (کا نام) ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’اور یہ جنت ہے اپنے عمل کے عوض تم جس کے مالک ہوئے ہو‘‘ اور یہ اربابِ علم ارشادِ باری فوربک لنسئلنھم اجمعین (کی تفسیر) کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہاں عمل سے مراد لا الہ الا اللہ کہنا ہے اور اللہ تعالیٰ فرمایا ہے کہ ’’’عمل کرنے والوں کو اسی جیسا عمل کرنا چاہئے‘‘۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۵ / حدیث مرفوع ۲۵ - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَأَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ فَقَالَ إِيمَانٌ بِاللہِ وَرَسُولِهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ حَجٌّ مَبْرُورٌ۔
۲۵۔احمد بن یونس، موسی بن اسمعیل، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کونسا عمل افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی اور اس کے رسول پر ایمان لانا، کہا گیا کہ پھر کونسا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنا، کہا گیا کہ اس کے بعد کونسا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حج مبرور (مقبول حج) ۔