PDA

View Full Version : ملکہ نفرتاری



intelligent086
01-20-2016, 04:19 AM
ملکہ نفرتاری

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14656_57982000.jpg.pagespeed.ic.EhfJvXOAoU .jpg


ملکہ نفرتاری عظیم فرعون یعنی رعمیسس ثانی کی پہلی اور سب سے طاقت ور بیوی تھی۔ وہ رشتے میں اس کی بہن بھی لگتی تھی کیونکہ وہ دونوں ہی بادشاہ سیتی کے بچے تھے۔ تیرہ سال کی عمر میں اس کا بیاہ رعمیسس ثانی سے ہوگیا تھا جس کی اپنی عمر اس وقت پندرہ برس کی تھی۔ جیسے ہی ان کا باپ بادشاہ سیتی مرا، رعمیسس ثانی نے اس کی جگہ لے لی اور ملکہ نفرتاری نے بہت مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اس کا ساتھ دیا۔ اس فرعون نے بہت لمبی عمر پائی تھی اور اکانوے برس کی عمر میں مرا۔ لیکن ملکہ نفرتاری محض چھپن سال کی عمر میں ہی اس کا ساتھ چھوڑ گئی۔ بادشاہ اس سے بڑی محبت کرتا تھا اور اسی لئے اس نے سرکاری طور پر اس کو کم و بیش پندرہ القاب عطا کئے ہوئے تھے، جو اس وقت کے بادشاہوں کی ایک شہنشاہی روائت تھی۔ موت کے بعد بادشاہ نےQueens Valley میں ملکہ نفرتاری کے شان شایان مقبرہ تعمیر کروایا۔ فرعون کی اور بھی کئی بیویاں تھیں جن میں سے اس کے بے شمار بچے تھے۔ لیکن اس بڑی ملکہ کی بدقسمتی یہ رہی کہ بادشاہ کی اتنی چہیتی بیوی ہونے کے باوجود ،جب بادشاہ مرا تو ، ملکہ نفرتاری کے چار وںبیٹوں میں سے کسی ایک کو بھی تخت فرعون نہ مل سکا اور اس کے بجائے یہ بادشاہت اس کی دوسری بیوی سے پیدا ہونے والے ایک بیٹے کو مل گئی اور اسے فرعون کا تاج پہنا دیا گیا۔ ملکہ نفرتاری کا مقبرہ 1904ء میں دریافت ہوا تھا۔ یہ ملکائوں کی وادی میں شمال کی طرف ایک نشیب میں واقع ہے۔ جیساکہ پہلے تحریر کیا یہ زمین مقبروں کیلئے اچھی نہ تھی۔خاص طور پر زیر زمین بنائے جانے والے مقبرے بڑے ہی کمزور ہوتے تھے اوپر سے ہر چند سال بعد آنے والے سیلابوں اور موسمی تغیرات نے اس وادی میں موجود تقریباً سارے ہی مقبروں کے بنیادی ڈھانچوں کو بُری طرح نقصان پہنچایا ۔ملکہ نفرتاری کا مقبرہ بھی اس بربادی سے نہ بچ سکا۔ قیمتی چیزیں تو چور اور لٹیرے لے اڑے تاہم دیواروں پر کیا گیا کئی انچ موٹا پلاسٹر خراب موسمی اثرات کی بدولت تباہ و برباد ہوا اور ان پر بنی ہوئی تصاویر بُری طرح مسخ ہوگئی تھیں ، جن کو اپنی اصلی حالت میں لانے کے لئے اس مقبرے کی مکمل طور پر مرمت انتہائی ضروری تھی۔ اندر سیاحوں کی مسلسل آمدو رفت کی وجہ سے ان کی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بھی بہرحال موجود تھا۔ اس لئے یہ مقبرہ 1950ء میں جزوی طور پر بند کر دیا گیا ، تاکہ گرتے ہوئے پلاسٹر اور ستونوں کو کسی طور سہارا دیا جاسکے۔ مگر مرمت کا یہ کا م کئی دہائیوں تک شروع نہ ہوسکا۔ 1986ء میں بالآخر ایک امریکن کمپنی نے اس کام کو سائنسی بنیادوں پر شروع کرکے دو سال میںمکمل کیا۔ اب یہ مکمل طور پر سیاحوں کے لئے کھلا ہے (محمد سعید جاوید کی تصنیف ’’مصریات‘‘ سے مقتبس

Moona
02-10-2016, 11:45 PM
Aap b dekh ayen
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:46 AM
Aap b dekh ayen
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing

تیاری کر چلتے ہیں

http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-11-2016, 10:42 PM
تیاری کر چلتے ہیں

http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif
intelligent086 bhai main to tiyar hoon apni baat karen:-w

intelligent086
02-12-2016, 03:21 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) bhai main to tiyar hoon apni baat karen:-w

مجھے لکنے کے لیئے کہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Moona
02-12-2016, 10:53 PM
مجھے لکنے کے لیئے کہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:(( ye b koi jawab hua?

intelligent086
02-13-2016, 02:24 AM
:|

Moona
02-13-2016, 10:08 PM
Q chup c lagi a g kuch to boliye:D

intelligent086
02-14-2016, 03:47 AM
Q chup c lagi a g kuch to boliye:D

خود دل سے دل کی بات کہہ لیتے ہیں =)) ۔

Moona
02-14-2016, 11:21 PM
:)

intelligent086
02-15-2016, 03:33 AM
:Annoucemnet:

Moona
02-17-2016, 12:23 AM
:)

intelligent086
02-22-2016, 06:27 AM
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟