PDA

View Full Version : کریئر کا انتخاب



intelligent086
01-19-2016, 05:22 AM
کریئر کا انتخاب

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14649_36027328.jpg.pagespeed.ic.L17R7sRXQ9 .jpg

حسن امتیاز
کریئر انگریزی زبان کا لفظ ہے، اور اس کے بہت سے معنی ہیں، لیکن مجھے اس جگہ اس کا ترجمہ ’’طرزِ معاش‘‘ درست اور زیادہ پسند آیا ہے۔ ’’گائیڈنس‘‘ بھی انگریزی میں عام استعمال ہونے لفظ ہے، جس کے معانی ’’رہنمائی، ہدایت کے ہیں،یعنی ’’طرزِ معاش کے بارے میں رہنمائی۔‘‘ موجودہ دور میں تعلیم کا بنیادی مقصد بچوں کو آسان طریقے سے روزگار کے قابل بنانا ہے کیونکہ فرد سے افراد، افراد سے خاندان اور خاندانوں سے قوم وجود میں آتی ہے۔ کریئر گائیڈنس کی ضرورت کیا ہے؟ موجودہ دور میں تعلیم کا بنیادی مقصد بچوں کو آسان طریقے سے روزگار کے قابل بنانا ہے کیونکہ فرد سے افراد، افراد سے خاندان اور خاندانوں سے قوم وجود میں آتی ہے۔ فرد جو معاشرہ کی بنیادی اکائی ہے، جب تک وہ خوشحال نہیں ہوگا، کوئی بھی قوم اور ملک خوشحال نہیں ہوسکتے۔آج اقوام عالم پر غور کرلیں، آپ کو خوشحال ملکوں کے پیچھے خوشحال افراد ہی نظر آئیں گے۔ سادہ سی بات ہے کہ جب ایک فرد خوشحال ہوجاتا ہے، تو اس کی قوتِ خرید بڑھ جاتی ہے۔ اس کے زیادہ چیزیں خرید سکنے کی وجہ سے معاشرے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان جیسے معاشرے میں ایک خوشحال شخص کے ساتھ کئی لوگوں کی نوکری لگ جاتی ہے۔ مثلاً ایک کامیاب ڈاکٹر کے ساتھ کمپوڈر، نرس، آفس بوائے، ڈرائیور، چوکیدار، مالی، باورچی، گھر کی ماسی، سوئیپر، وغیرہ کی نوکریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اب کیونکہ معاشرے کے تمام افراد ہی اپنے بچوں کو کامیاب و کامران کرنا چاہتے ہیں، اس ہی لیے وہ سخت محنت کرتے ہیںاور اپنی استعداد کے مطابق، جبکہ کئی خاندان تو اپنی مالی استعداد سے بڑھ کر ان پر ’’توانائی‘‘ خرچ کرتے ہیں۔ یہاں میں نے لفظ ’’توانائی‘‘ اس لیے استعمال کیا ہے کیونکہ عموماً بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں صرف مالی وسائل کو شمار کیا جاتا ہے جبکہ روپے پیسے کے علاوہ والدین بے شمار ذہنی اور جسمانی مشقت بھی برداشت کرتے ہیں،لیکن عموماً طالب علم جب وہ تعلیم مکمل کرلیتا ہے، تو اس کو اس شعبہ میں روزگار نہیںملتا، جس کی اس نے تعلیم حاصل کی ہے۔ اس سے نہ صرف وہ نوجوان بلکہ اس کا خاندان بھی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اور بعض اوقات کئی خوفناک حادثات بھی جنم لیتے ہیں۔ یا روزگار تو مل ہے، لیکن بس گزارے جیسا،بقول فیض احمد فیض ؔ: ’’وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں‘‘ غلط کریئر کے انتخاب کے نقصانات غلط کریئر کے انتخاب کے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں اور غلط کریئر کے انتخاب کا نقصان نہ صرف ایک فرد کو ہوتا ہے بلکہ اس کا نقصان پوری سوسائٹی کو ہوتا ہے۔ سب بڑا نقصان یہ ہے کہ ملک میں تعلیم یافتہ ڈگری یافتہ بے روزگاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔غلط شعبہ کا انتخاب کرنے والے عموماً ذہنی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔،جس کی وجہ سے مایوسی، ڈپریشن، نیند کی کمی جیسے بیماریاں بڑھ رہی ہیں، جبکہ بعض اوقات مایوسی اور ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی جیسے تکلیف دہ واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں۔اس لیے طالب علموں اور خاص کر والدین کو چاہیے کہ وہ کریئر پلاننگ پر قدرے زیادہ توجہ دیں تاکہ ناسمجھی میں کہیں غلط شعبے کا انتخاب نہ ہوجائے، جس سے زندگی کے کئی قیمتی سال ضائع ہوجاتے ہیں۔ کریئر پلاننگ کا فائدہ کیا ہے؟ ویسے منصوبہ سازی کے ہمیشہ فائدے ہی ہوتے ہیں، لیکن کریئر پلاننگ کے کچھ فائدے جو مجھے سمجھ آئے ہیں، وہ یہ ہیں: ٭درست منصوبہ سازی سے کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ٭آپ کے پاس ایک پلان کی تیاری کے بعد خودبخود پلان بی، اور پلان سی تیار ہوجاتے ہیں۔ ٭چونکہ منزل یا ہدف کا تعین ہوچکا ہوتا ہے، اس لیے مایوسی کم ہوتی ہے، اور اس کام میں دل چسپی بڑھ جاتی ہے۔ ٭وسائل، وقت، سرمائے، اور توانائی کی بچت ہوتی ہے ٭گول کے تعین سے آپ کا کامیابی تک کا سفر کم ہو جاتا ہے۔ ٭سوسائٹی کو اپنے شعبے میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے قابل افراد میسر آتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی سمجھنے کی ہے کہ میڈیکل کالجز/یونیورسیٹوں سے ڈاکٹر، انجینئر بننے کے اخراجات کافی زیادہ ہوتے ہیں اور سرکاری اداروں میں یہ اخراجات فیسوں سے پورے نہیں ہوتے، لہٰذا یہاں ریاست یہ سرمایہ کاری کرتی ہے تاکہ طلباء تعلیم مکمل کرکے معاشرے کی اس شعبے میں خدمت کریں، اور ریاست کی سرمایہ کاری کے ثمرات مل سکیں، اس لیے ان کے ’’غلط انتخاب‘‘ کی وجہ سے قومی وسائل کا نقصان ہوتا ہے۔ ٭…٭…٭

BDunc
11-15-2017, 05:23 PM
Great

intelligent086
11-18-2017, 01:41 AM
رائے کا شکریہ