PDA

View Full Version : اپنی زندگی کا تجزیہ کیجئے



intelligent086
01-18-2016, 03:32 AM
اپنی زندگی کا تجزیہ کیجئے

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14636_51234622.jpg.pagespeed.ic.YMCMoJT_h4 .jpg

اپنی زندگی کے تمام اہم حصوں کے بارے میں تیز فہرست بنانے والی مشق کریں، تیزی سے اپنے تین اہم ترین کاروباری، خاندانی، صحت اور معاشی مقاصد تحریر کیجئے۔ آپ اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں وغیرہ کو بھی اس کی مشق کا طریقہ بتا سکتے ہیں اور ان سے عملی طور پر بھی یہ مشق کروا سکتے ہیں۔ ان کو اپنی زندگی کے تین اہم ترین مقاصد لکھنے کے لیے تیس سیکنڈ کا وقت دیں۔ آپ کے مسائل اور تفکرات کا تعلق آپ کے ماضی سے ہوتا ہے یا جو کچھ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا جو چیز آپ سے چھین لی جاتی ہے۔ آپ کے مقاصد شعوری یا لاشعوری طور پر آپ کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جب آپ اپنے بارے میں باقاعدگی سے خود سے یہ سوالات پوچھتے ہیں تو آپ اپنے بارے میں وضاحت حاصل کر لیتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں ؟ وہ کون سے اقدامات ہیں جو آپ اپنے اہم ترین مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اٹھائیں گے۔ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس اس بارے میں تفصیلات اور اسے مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ہونا از ضروری ہے۔ تفصیلی معلومات اور منصوبہ بندی کے بغیر اپنے مقصد کو مکمل کرنے کے بارے میں سوچنا ایسا ہی ہے، جیسے کسی مکان کو نقشے کے بغیر تعمیر کرنے کی کوشش کرنا جبکہ ان کی موجودگی میں آپ بہت کم عرصے میں اپنے مقصد کی تکمیل کر سکتے ہیں۔ (برائن ٹریسی کی کتاب’’وقت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

UmerAmer
01-18-2016, 07:41 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-19-2016, 12:55 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Rohail
01-19-2016, 03:30 AM
Wow. Very good posting sir

intelligent086
01-19-2016, 03:55 AM
Wow. Very good posting sir

http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png