PDA

View Full Version : مشہور کردار جن کا وجود ہی نہیں



intelligent086
01-17-2016, 04:16 AM
مشہور کردار جن کا وجود ہی نہیں

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14629_38843896.jpg.pagespeed.ic.NA4rK7UA_l .jpg

فائزہ نذیر احمد
لاشعور میں بیٹھی کئی باتیں زندگی بھر اپنے رومانس کے ساتھ پوری شدت سے موجود رہتی ہیں۔ کئی مرتبہ انسان ان چیزوں کی ہیت سے آشکار بھی ہو چکا ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ ایسی چیزوں اور باتوں کو اپنے ذہن سے ختم کرنے میں نا کام رہتا ہے۔کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو انسانی زندگی پر ہمیشہ راج کرتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں آئیڈیل ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن اگر ایک اور پہلو پر غور کیا جائے تو حیران کن کیفیت سے گذرنا پڑتا ہے اور وہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہماری زندگی میں کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو بہت ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ کردار محض کردار ہی ہوتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کا وجود ہی نہیں ہوتا۔ گویا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کرداروں نے انسانوں میں مقبولیت تو پالی لیکن خود وہ اپنے ہی وجود سے خالی ہیں۔ آئیے آپ کو چند ایسے ہی کرداروں سے ملواتے ہیں۔ 1 ۔ چھلاوا نانی اماں کہانی سنایا کرتی تھیں کہ ایک شخص کھیتوں سے گذر رہاتھا کہ اسے ایک بکری کے بچے کی آواز سنائی دی۔ اس نے سوچا یہ میمنہ آدھی رات کو یہاں کیا کر رہا ہے۔ پھر اسے خیال آتا ہے کہ یہ اپنے ریوڑ سے بچھڑ گیا ہوگا۔ وہ شخص آگے بڑھ کر بکری کے بچے کو اٹھا کر اپنے کاندوں پر بیٹھا لیتا ہے اور اپنی منزل کی طرف چل پڑتا ہے۔ تھوڑی دور جانے کے بعد اسے محسوس ہوتا ہے جیسے سائیکل چلانا مشکل ہو رہی ہے۔ پھر اس کی نظر بکری کے بچے کی طرف جاتی ہے جس کی ٹانگیں اتنی لمبی ہو چکی ہیں کہ وہ زمین گھسیٹنے لگ جاتی ہیں اور اسی وقت سے سائیکل چلانا مشکل ہو گئی۔ آدمی اس بچے کو زور سے زمین پر دے مارتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بکری کا یہ بچہ زمین سے ٹکراتے ہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس پر اس آدمی کی کیا حالت ہوتی ہے وہ ایک الگ بات ہے لیکن بکری کا یہ بچہ چھلاوا ہے اور چھلاوا اپنی حرکات و سکنات کی وجہ سے انسانوں میں بہت مقبول ہے۔کہتے ہیں کہ یہ صرف ڈراتا ہے ،نقصان نہیں دیتا۔ 2۔ جل پری جل پری بھی ایک ایسا ہی کردار ہے جو مقبولیت کے بلند مقام پر تو ہے لیکن اس کا بھی وجود نہیں ہے۔ جل پری کا ذکر کہانیوں میں ہی سنتے آئے ہیں جیسے ایک لڑکا بہت غریب ہوتا ہے۔ ایک دن اس کی بہن بیمار پڑ جاتی ہے اور دوا کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ وہ مایوس ہو کر ندی کنارے بیٹھ کر کچھ سوچ رہا ہوتا ہے کہ پانی کی سطح پر نہایت ہی حسین و جمیل عورت نمودار ہوتی ہے وہ اس کی ضرورت پوچھ کر پانی میں ڈبکی لگاتی ہے اور ایک موتی نکال کر لڑکے کو دیتی ہے جس سے وہ اپنی ضرورت پوری کرتا ہے ۔ اس طرح دونوں روزانہ ملتے ہیں۔ وہ لڑکا اس خوبصورت عورت سے شادی کا اظہار کرتا ہے تو وہ اسے اپنی حقیقت بتاتی ہے۔ پانی سے نکل کر باہر آتی ہے تو لڑکا یہ دیکھ کر حیرت ذدہ رہ جاتا ہے کہ اس کا دھڑ تو عورتوں جیسا ہے لیکن اس کی ٹانگیں مچھلی کی دم کی طرح ہوتی ہیں۔ یہی جل پری ہے۔ اس کہانی کے علاوہ اکثر یہ باتیں پھیلائی جاتی ہیں کہ فلاں ساحل سمندر پر لوگوں نے جل پریاں دیکھی ہیں۔ یہ خبر دلچسپ تو ہو سکتی ہے لیکن سچ نہیں۔ 3۔ سانتا کلاز کرسچن خاندانوں کا ہر دلفریز کردار جو ہر برس کرسمس کے موقع پر بچوں میں تحائف تقسیم کرتا ہے اسے سانتا کلاز کہتے ہیں۔ سرخ لباس میں یہ کردار صدیوں کا سفر طے کر چکا ہے اور آج بھی مقبولیت کے اس نہجپر ہے جہاں سے اس کا سفر شروع ہوا تھا۔ اس کردار کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ بچے سارا سال اس کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ بچوں میں سانتا کلاز کی مقبولیت تو اپنی جگہ مقدم ہے اس کے ساتھ ساتھ والدین کی اکثریت اپنے بچوں کو بگڑنے سے بچانے کے لیے بھی سانتا کلاز کا نام لیتے ہیں جیسے وہ اگر کسی بات پر بضد ہو تو ایسے بچوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ کی شکایت سانتا کلاز سے کی جائے گی۔ گویا یہ مشہور زمانہ کردار جس کا وجود نہیں ہے چھوٹے اطفال کی تربیت کا بھی ایک ذریعہ ہیں۔ 4 ۔ باربی ڈول ننھی بچوں کی جان گڑیا کھیلنے میں ہوتی ہے۔ بچے خواہ مغرب کے ہوں یا مشرق کے گڑیوں سے پیار کرنے کے معاملے میں ایک ہی صفحے پر ہوتے ہیں۔ گڈے گڈی کی شادی مقبول ترین کھیل ہے۔ اسی لیے بوڑھی مائیں یا دادیاں وغیرہ اون کی گڑیاں بنا کر اپنے بچوں کو دیا کرتی تھیں۔ وقت بدلا تو لوگوں کی ترجیحات بھی تبدیل ہوئیں۔ مصنوعات کا طریقہ پیدائش بھی بدل گیا یہی وجہ ہے کہ منافع کمانے والی ایک کمپنی نے پوری تحقیق اور دنیا بھر کی مارکیٹوں کے لیے ایک ایسی خوبصورت گڑیا بنائی جو حسنِ بے مثال ہے۔ اسے باربی ڈول کا نام دیا گیا ہے۔ باربی ڈول خوبصورتی کی علامت قرار پائی۔بچے اسے حقیقی سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ 5۔ کائو بوائے سرپر ہیٹ، چمڑے کی جیکٹ ہاتھ میں کڑا، رومال نما مفلر کو ٹائی کی طرح باندھنے والے اس کردار کا نام کاؤ بوائے ہے جس کا قریبی ساتھی اس کا گھوڑا ہوا کرتا تھا جس کی ایک سائیڈ پر بندوق لٹکا کرتی تھی۔ کائوبوائے مردانگی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ وہ انصاف کی خاطر لڑتا اور بچوں اور عورتوں کے تحفظ کے لیے اپنی جان بھی خطرے میں ڈالتے نہیں گھبراتا تھا۔ کائوبوائے کردار کی تخلیق نیوزی لینڈ میں ہوئی لیکن جلد ہی یورپ میں مقبول ہو گیا۔ دوسرے مشہور کرداروں کی طرح یہ بھی فرضی کردا ر ہے۔ 6۔ رابن ہڈ رابن ہڈ کو سمجھنے کے لیے ہمیں اپنے ایک کردار کی مثال دینا ہوگی جو کہ حقیقی تھا ۔ اس کردار کا نام تھا ملنگی جس کا مشہور ڈائیلاگ یہ تھا ’’ دن نوں راج فرنگی داتے رات نوں راج ملنگی دا‘‘ ملنگی ایک ایسا غریب پرور ڈاکو تھا جو رات کے اندھیرے میں امیروں کو لوٹتا تھا اور دن کی روشنی میں یہ لوٹی دولت غرباء میں بانٹ دیا کرتاتھا۔ رابن ہڈ بھی ایک ایسا ہی کردار ہے جو غریبوں کا ہمدرد ہوتا ہے ۔رابن ہڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جب انگریز سرکار نے اپنی رعایا پر غیر ضروری ٹیکس لگا کر ان کی زندگی تنگ کر دی تو لوگوں کو روٹی کے لالے پڑ گئے ایسے میں رابن ہڈ نمودار ہوتا ہے اور امیروں سے دولت چھین کر غریبوںمیں تقسیم کر دیتا ہے۔ رابن ہڈ کردار تو ایک چور ڈکیٹ اور ریزن کا ہے لیکن اسے ہم بہادرکی علامت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ ملنگی کا وجود تھا لیکن روبن ہڈ ایک فرضی کردار ہے جس کا وجود نہیں۔ 7۔ سفید گھوڑا بچوں کے کارٹون اور انیمیشن فلموں میں بلیک دم اور سفید جسم والا خوبصورت گھوڑا دکھایا جاتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی نام رکھا ہوتا ہے بچوں میں بے حد مقبول کردار ہے جس کے جسم پر بڑے بڑے پر لگے ہوتے ہیں۔ ان پروں کی مدد سے وہ مصیبت زدہ لوگوں کو نکال کر لے اڑتا ہے۔ اس کی پرواز آسمانوں تک ہوتی ہے لیکن اس کے وجود کا شائبہ تک نہیں۔ البتہ اسلامی روایات میں اس کا ذکر براق کی شکل میں ملتا ہے جس کی حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔ 8۔ ڈریگن ڈریگن ایک خوفناکعفریت ہے جس کے منہ سے آگ کے شعلے نکلتے ہیں اور وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔ ڈریگن ایک بڑا پرندہ نما کردار ہے۔ جسے فلموں میں دیکھا جاسکتا ہے یا ناولوں اور کتابوں میں اس کی تفصیلات موجود ہیں۔ڈریگن پر کئی معروف فلمیں بھی بنی ہیں لیکن حقیقت میں اس کا بھی وجود نہیں۔ ٭…٭…٭

UmerAmer
01-17-2016, 03:35 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-18-2016, 12:08 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-10-2016, 11:50 PM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:39 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif