PDA

View Full Version : نامعلوم تک رسائی



intelligent086
01-14-2016, 05:12 AM
نامعلوم تک رسائی! دنیا کی منجمد جھیلوں میںسے ایک ووستک(Vostok) جھیل کی کہانی


http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14605_52839122.jpg.pagespeed.ic.m1Dv6aeusZ .jpg

جمیل اختر
دنیا کے سرد ترین علاقے قطب جنوبی ، جسے براعظم انٹارکٹیکا کے نام سے جانا جاتا ہے، میںسینکڑوں پرانی منجمد جھیلیں اب بھی موجود ہیں ، جن میں سے ایک ووستک(Vostok) جھیل بھی شامل ہے۔ برف کی تین کلومیٹر تہہ کے نیچے دفن اس جھیل کے پانی تک پہنچنے میں سائنس دانوں نے چند برس قبل کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس جھیل میں دوکروڑ سال پرانی زندگی اپنی اصل حالت میں اب بھی موجود ہے اور سائنس دان اس کی حقیقت سے پردہ اٹھانے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جھیل دوستک کے پانی میں دوکروڑ سال پہلے کی زندگی اپنی اصل اور زندہ حالت میں موجود ہوسکتی ہے کیونکہ یہ پانی دوکروڑ سال سے بیرونی اثرات سے مکمل طورپر محفوظ ہے۔ سائنس دانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ دوکروڑ سال پہلے کی زندگی دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا کی جھیل ووستک میں اپنی اصلی حالت میں جوں کی توں موجودہے ۔واضح رہے کہ سائنس دانوں کو اس پانی تک پہنچنے کے لیے، جسے دوکروڑ سال سے کبھی کسی نے نہیں چھوا، برف کی تین کلومیٹر موٹی چٹانی تہہ میں سوراخ کرنے کے لیے 20 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔ انٹارکٹیکا قطب شمالی کے پاس واقع دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے ، جس کا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے۔سردیوں میں یہاں درجہ حرارت صفر سے 90 درجے نیچے تک گر جاتا ہے۔ انٹارکٹیکا میں سارا سال تیز سرد ہوائیں چلتی ہیں ، جس کے باعث انسانی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔جھیل دوستک اس علاقے میں پائی جانے والی تقریباً چار سو جھیلوں میں سب سے بڑی ہے۔ جھیل دوستک کی لمبائی250 کلومیٹر اور چوڑائی 50 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی اس جھیل کے پانی کو دیکھ نہیں سکتا کیونکہ یہ قطبی برف کی تقریباً تین کلومیٹر موٹی تہہ کے نیچے ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ چونکہ جھیل کے پانی کو اس کے گرد واقع برف کی موٹی تہہ نے اس طرح سیل کررکھاہے کہ باہر کی دنیا سے نہ توکچھ وہاں پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی وہاں سے کوئی چیز باہر نکل سکتی ہے، اس لیے دو کروڑ سال پہلے یہاں زندگی جس حالت میں تھی، اسی حالت میں محفوظ ہے۔ سائنس دانوں کو اس جھیل کے پانی تک رسائی کے بعدکرۂ ارض پر زندگی کی ابتدائی حالت کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کا اس لیے بھی یقین ہے کیونکہ ایک نظریہ یہ ہے کہ اس سیارے پر زندگی کی ابتدا پانی سے ہوئی تھی اور ابتدائی زندگی ایک خلیے کے جاندار کی شکل میں تھی۔ سائنس دانوں کا یہ خیال بھی ہے کہ جھیل کے پانی تک رسائی میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد اب یہ جاننے میں بھی مدد مل سکتی ہے کہ کرۂ ارض پر پائی جانے والی زندگی مقامی ہے یا یہ کسی بیرونی سیارے سے آئی تھی کیونکہ ایک نظریے کے مطابق زمین پر زندگی کا آغاز کسی ایسے شہاب ثاقب یا سیارچے کے ٹکرانے بعد ہوا ،جس پر زندگی موجود تھی۔سائنس دانوں نے اس کامیابی کو ’ معلوم اور نامعلوم کے درمیان ملاقات‘ کا نام دیا ہے۔ ناسا کے ایک سائنس دان ڈاکٹر ولید عبدالعطی کااس حوالے سے کہناہے کہ سادہ ترین الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کامیابی سے ہمیں زندگی کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔برفانی دور سے پہلے زمین پر آب وہوا گرم مرطوب تھی۔ شدید بارشیں ہوتی تھیں اور گھنے جنگلات کی بہتات تھی۔ زمین پر ڈینوساروں کاراج تھا، پھر لاکھوں سال تک جاری رہنے والے سرد برفانی دور نے ڈینوساروں سمیت زندگی کی کئی اور اقسام کو مٹا دیا۔ ماہرین کا کہناہے کہ برف کی موٹی تہوں سے سیل ہوجانے کے بعد، جھیل دوستک میں موجود زندگی کارابطہ بیرونی دنیا سے کٹ گیا اور اگر اس پانی میں زندگی اب بھی موجود ہے، تو وہ زندگی کی وہی شکل ہے، جو برفانی دور کے آغاز سے قبل دو کروڑ سال پہلے پائی جاتی تھی۔ دوستک جھیل کے پانی کا درجہ حرارت منفی تین درجے سینٹی گریڈ ہے۔ اگرچہ صفر درجہ حرارت پر پانی جم جاتا ہے، لیکن برف کے شدید دباؤ کے باعث جھیل کا پانی مائع حالت میں ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہے کہ اگر اس پانی میں زندگی موجود ہے، تو اس سے مریخ کے برفانی قطبی علاقوں اور مشتری اور زحل کے چاندوں پر موجود برف کی تہوں میں زندگی کے امکان پر تحقیق آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ روس کے ایک سائنس دان لیو سویت یوگن نے، جنہوں نے جھیل کے پانی تک ڈرل کرنے کے مشن کی قیادت کی تھی،کا کہناہے کہ انہیں توقع ہے کہ ماہرین کو پانی کے نمونوں میں قبل ازتاریخ کا بیکٹیریا مل جائے گا،جس سے زندگی کی ابتدا کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکے گی۔جھیل کے پانی تک پہنچنے کے بعد ماہرین نے اس کے دہانے کو سختی سے بند کردیا گیا ہے تاکہ کروڑوں سال پرانے بیکٹیریا کو باہر نکل کر پھیلنے کا موقع نہ ملے کیونکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی بھی لا سکتا ہے۔ ٭…٭…٭

UmerAmer
01-14-2016, 03:48 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-15-2016, 01:30 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-10-2016, 11:56 PM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:35 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif