PDA

View Full Version : مربع نما ہاتھ مختلف خصوصیات کے ساتھ



intelligent086
01-13-2016, 01:23 PM
مربع نما ہاتھ مختلف خصوصیات کے ساتھ
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14594_60830731.jpg.pagespeed.ic.dOn87ps1IV .jpg

چھوٹی مربع نما انگلیوں کے ساتھ اس انوکھی وضع کا ہاتھ شاذ ہی نظر آتا ہے اور آسانی سے پہچان میں آ جاتا ہے ۔ اس وضع کے ہاتھ کا آدمی مجموعی طور پر مادہ پرست ہوتا ہے اور یہ ان لوگوں میں ہوتے ہیں جنہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ جب تک میں اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لوں اور کانوں سے سن نہ لوں، کسی بات پر یقین نہیں کر سکتا۔ میری دانست میں تو ایسے اصحاب پھر بھی یقین نہیں کرتے۔ خواہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن بھی لیں۔ اس قسم کے ہاتھ سے طبعاً ضدی ہونا بھی ظاہر ہوتا ہے، جو قاعدے کے مطابق پست ذہنیت کی علامت ہوتی ہے۔ یہ لوگ روپے پیدا کرنے کے معاملے میں بڑے تیز ہوتے ہیں ،مگر اس کے لیے محنت اور مشقت سے کام لیتے ہیں۔ ممکن ہے وہ کنجوس نہ ہوں، لیکن تاجرانہ ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں ایسے لوگ دولت جمع کرنے کی ہوس رکھتے ہیں اور انہیں اسی کی دھن سمائی رہتی ہے۔ لمبی مربع نما انگلیوں کے ساتھ مربع ہاتھ کی دوسری قسم لمبی انگلیوں کے ساتھ والا ہاتھ ہے یہ چھوٹی انگلیوں والے مربع ہاتھ کی نسبت زیادہ ذہنی بالیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اصول اور منطق پسندی کی علامت ہوتا ہے بلکہ کہیں زیادہ قطعی مربع وضع کے ہاتھ کے جو رسم و رواج کے بندھن میں جکڑا ہوتا ہے اور لکیر کا فقیر ہوتا ہے۔ یہ ہاتھ اس کے برعکس گوہر معاملہ میں سائنٹیفک توجیہہ و دلائل کو روا رکھتا ہے اور تعصب کا شکار نہیں ہونے پاتا بلکہ ہر چیز کا محاسبہ منطقی استدلال کے ساتھ کرتا ہے، ایسے ہاتھ رکھنے والے سائنسی اور منطقی کاموں سے متعلق پیشہ اختیار کرتے ہیں۔ گرِہ دار انگلیوں کے ساتھ یہ وضع عام طور پر لمبی انگلیوں کے ساتھ عبارت ہوتی ہے اور درجہ تفصیل پسندی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسے ہاتھ رکھنے والے تعمیر کے شائق ہوتے ہیںوہ کسی معلوم نقطہ سے نامعلوم امکانات کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ایسے ہاتھ رکھنے والے لوگ ممکن ہے بڑے موجد نہ ہوں، لیکن عظیم عمارت ساز، حساب دان ضرور ہوتے ہیں۔ اگر وہ طب یا سائنس یا کسی پیشے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس مخصوص شعبہ میں تحقیق و تفصیل کے ہردم جویاں رہتے ہیں۔ چست انگلیوں کے ساتھ یہ ہاتھ ایجاد و اختراع کا ہاتھ ہوتا ہے،لیکن ہمیشہ ایجادات و اختراعات کا جوہر عملی خطوط پر کھلتا ہے۔اس وضع کا ہاتھ رکھنے والے لوگ ایجادات و اختراعات کے میدان میں سرگرم عمل رہتے ہیں، لیکن ان کا حلقہ کار نظری ہونے کی بجائے عملی جذبہ لیے ہوئے ہوتا ہے، یہ لوگ مفید مطلب اشیاء ، مثلاً اوزار آلات اور گھریلواشیاء وغیرہ بنانے کی تڑپ رکھتے ہیں اور اچھے انجینئر ہوتے ہیں، وہ ہر قسم کے مکینیکل کاموں سے ذوق و شوق رکھتے ہیں اور عمدہ مشینی اشیاء وغیرہ کی ایجاد کا سہرا ان ہی لوگوں کے سر رہا ہے، جن کے ہاتھ کی وضع مربع اور چست انگلیوں سے مربوط ہے۔ (پامسٹری کی شہرئہ آفاق مصنف کیرو کی کتاب’’ہاتھ کے راز‘‘ سے مقتبس)

UmerAmer
01-13-2016, 07:06 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-14-2016, 12:35 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png