PDA

View Full Version : یوگا‘‘ سے مدد لیجیے



intelligent086
01-13-2016, 01:17 PM
یوگا‘‘ سے مدد لیجیے

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14591_74230779.jpg.pagespeed.ic.ez8A0AjYfc .jpg

دولت مند بننے کے لیے تین بنیادی شرائط کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی جو کچھ آپ سوچتے ہیں،اسے لکھ لیجیے اور پھر اس کا اظہار کیجیے کیونکہ جب تک آپ اپنے خیالات یا تجاویز کا اظہار نہیں کریں گے ،تو دوسروں کو ان کی افادیت اور اہمیت کا پتا کیسے چلے گا۔ لہٰذا یہ فارمولا ایک بار پھر یاد کر لیجیے۔ (ا)سوچیے! (ب)لکھ لیجیے! (ج)اور اس کا اظہار کیجیے! ان کے علاوہ اور بھی بہت سے سائنٹیفک کلیے ایسے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان سائنٹیفک کلیات میں ایک کلیہ ’’یوگا‘‘ کا بھی ہے، جس سے آپ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کلیہ ’’باتھ ٹب‘‘ میں کاغذ کو کشتی کی طرح بہانا بھی ہے۔ پہلے ہم آپ کو ’’یوگا‘‘ والا میتھڈ بتاتے ہیں۔ یوگا کے اس میتھڈ میں خیالات کو کسی ایک نقطے پر مرکوز کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک گھنٹہ بالکل خاموش رہیں۔ایک ہی انداز میں۔ اس دوران میں مطالعے وغیرہ کو بھول جائیں۔ کسی طرف دھیان نہ دیں۔ کسی ایسے کمرے میںیا کسی ایسی جگہ پر، جہاں کوئی آپ کو پریشان نہ کر سکے، آپ کی تنہائی میں مخل نہ ہو سکے۔ پورے ایک گھنٹے تک آنکھیں بند کیے کسی ایک خیال پر توجہ مرکوز رکھیئے، جو کچھ آپ کے ذہن میں آئے اسے آنے دیں۔ یاد رکھیئے کہ اگر آپ کسی کمرے میں یہ مشق کریں ،تو کمرے میں مکمل اندھیرا ہونا چاہیے۔ مکمل خاموشی ہونی چاہیے۔ اس مشق کے لیے ایک گھنٹے کا دورانیہ کافی ہے۔ اگر آپ کمرے میں بیٹھ کر ’’مراقبہ‘‘ نہیں کر سکتے تو کسی دریا یا پہاڑ کے دامن میں بیٹھ جایئے۔ یہ بھی ممکن نہ ہو تو شہر سے دور کسی پرسکون مقام پر یہ مشق کر سکتے ہیں۔ یوگا کے علاوہ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ باتھ ٹب میں کاغذ کی نائو کو اِدھر اُدھربہاتے رہیں یعنی اسے حرکت میں رکھیں اور اپنے خیال پر توجہ مرکوز رکھیں۔ یہ میتھڈ اپنے دور کے عظیم انگریزی ادیب ’’جوزف کانراڈ ‘‘ کا ہے۔ مشہور شاعر ’’شیلے‘‘ بھی اسی میتھڈ سے کام لیتا تھا۔ بعض لوگ ’’ارتکازِ توجہ‘‘ کے لیے اپنی من پسند موسیقی سنتے رہتے ہیں۔ بعض چرچ میں بیٹھ کر سوچتے رہتے ہیں۔ بعض شہر سے دُور چہل قدمی کو سود مند سمجھتے ہیں۔ غرض کہ ہر شخص کا اپنا طریقِ کار ہے۔ آپ بھی اپنا طریقہ کار، متعین کر سکتے ہیں۔دنیا کے مشہور کمپوزر ’’براہم‘‘ کا طریقِ کار سب سے الگ تھلگ اور دلچسپ ہے وہ اپنے جوتے پالش کرتے وقت ’’موسیقی‘‘ کے نئے نئے انداز تخلیق کرتا تھا۔ آخر میں، ایک بار پھر اس فارمولے پر عمل کرنا سیکھئے۔ (ا) سوچیے! (ب) اسے لکھ لیجیے! (ج)اور اس کا اظہار کیجیے! میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد از جلد دولت مند بننے کا یہ فارمولا نہایت کارگر ہے۔ اس پر عمل کیجیے اور دولت مند بن جایئے۔ (کتاب ’’آپ چاہیں تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ از:ایم- آر- کوپ میئر )

UmerAmer
01-13-2016, 07:07 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-14-2016, 12:35 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

FlashPro
02-21-2016, 11:44 PM
yo ga say ho ga

Moona
02-22-2016, 12:00 AM
intelligent086 Thanks 4 informative sharing :)

intelligent086
02-22-2016, 04:44 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative sharing :)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

muzafar ali
02-22-2016, 12:43 PM
nice sharing aur lajawab kam

Moona
02-22-2016, 11:22 PM
:)

muzafar ali
02-26-2016, 07:42 PM
>:/

intelligent086
02-29-2016, 06:01 AM
:-?

اچھا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

KhUsHi
03-26-2016, 03:05 AM
عمدہ اور خوب صورت انتخاب

شیئر کرنے کا شکریہ

intelligent086
03-26-2016, 06:55 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif