PDA

View Full Version : آئی فون کے نئے ماڈل کا تہلکہ خیز فیچر متعا&am



intelligent086
01-11-2016, 01:06 PM
آئی فون کے نئے ماڈل کا تہلکہ خیز فیچر متعارف

http://img.dunyanews.tv/news/2016/January/01-11-16/news_big_images/317131_26982497.jpg


ایپل آئی فون کا یہ نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہے اس کے علاوہ اس میں کال کے دوران آنے والے کسی بھی قسم کے شور کو ختم کرنے کے لیے بھی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک) آئی فون 7 نے اپنے صارفین کے لیے کچھ ایسے فیچر متعارف کروائے ہیں جو یقینی طور پر حیران کن ہیں ، برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون کا یہ نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا اور اس کے علاوہ آئی فون 7 میں دوران کال سنائی دینے والے شوروغل کو ختم کرنے کی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی جا رہی ہے اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے فون کے دوسری طرف موجود شخص کی آواز صاف سنائی دے گی۔
اس نئے ماڈل میں ہیڈ فون، چارجر و دیگر چیزیں منسلک کرنے والی کئی پورٹس ختم کر کے ایک ہی لائٹننگ پورٹ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام چیزیں آئی فون سے منسلک ہو سکیں گی۔
آئی فون 7 کے ان فیچر کے بعد یہ ماڈل پہلے سے مارکیٹ میں موجود آئی فون ماڈلز سے کہیں زیادہ سمارٹ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز آئی فون 7 اور 7 پلس میں 3.5 ملی میٹر کی ہیڈ فون پورٹ ختم کر دے گی اس پورٹ کا خاتمہ شاید ایپل آئی فون کے صارفین کو پسند نہ آئے کیونکہ اس کے بعد وہ پابند ہوں گے کہ ایپل ہی کے ہیڈ فون استعمال کریں، کیونکہ لائٹننگ پورٹ کسی بھی اور کمپنی کے ہیڈ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

muzafar ali
01-11-2016, 07:31 PM
thanks for nice sharing

intelligent086
01-12-2016, 12:01 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-13-2016, 12:09 AM
intelligent086 Informative sharing............:)

intelligent086
02-14-2016, 02:57 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Informative sharing............:)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Veedoo
09-24-2016, 03:58 AM
main dekh choka hoon nice hai