PDA

View Full Version : دنیا کے مختلف شہروں کی دلچسپ وجہِ شہرت



intelligent086
01-06-2016, 01:09 PM
دنیا کے مختلف شہروں کی دلچسپ وجہِ شہرت

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14525_30976936.jpg.pagespeed.ic.s9Dz9730n3 .jpg

کاشف خان
دنیا میں موجود ہر شہر کسی نہ کسی وجہ سے ضرور مشہور ہے۔ ہم اکثر شہروں کے مشہور حوالوں سے تو واقف ہوتے ہیں، جیسے کہ کراچی کو ‘‘ روشنیوں کا شہر ‘‘ کہا جاتا ہے، لیکن ہم ان وجوہات سے ناواقف ہوتے ہیں ،جن کی وجہ سے یہ شہر مشہور ہوتے ہیں۔ ہر شہر کی وجہِ شہرت کی کوئی نہ کوئی حقیقت ضرور ہوتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی دنیا کے مختلف شہروں کی وجہِ شہرت سے متعلق چند ایسے حقائق بتائیں گے ،جن سے آپ یقینااب تک ناواقف ہوں گے۔ کوپن ہیگن:یورپ کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونے والا یہ شہر اس جدید دور میں دنیائے عالم کے لیے انتہائی اہمیت کا اختیار کر گیا ہے۔ دنیا بھر کے اجلاس اور میٹنگز زیادہ تر یہیں پر ہی ہوتی ہیں۔ کوپن ہیگن دنیا کا ایک معاشی مرکز بن گیا ہے اور دنیا میں ‘‘ تاجروں کا شہر ‘‘ سے پہچانا جاتا ہے۔ شکاگو:امریکہ کا یہ شہر گنجان آباد شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جدید فن تعمیر کے اعلیٰ نمونوں میں شمار ہوتا ہے۔ فلک بوس عمارتوں کا یہ شہر اقوام عالم میں ’’آندھی کا شہر ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جھیل مشی گن سے آنے والی ہوا نے شکاگو شہر کو دنیا بھر میں ’’ہوا کا شہر ‘‘کے نام سے شہرت دلائی۔ پیٹیز برگ:ریاست پینسلوانیا کا یہ دوسرا بڑا شہر ’’فولاد کا شہر ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اٹھارویں صدی عیسوی میں یہاں فولاد کے کارخانے لگائے گئے اور فولاد کی خالص شکل حاصل کر لی جاتی۔ یوں اس کا نام فولاد کا شہر پڑ گیا۔ کراچی:پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا بیسواں بڑا شہر کراچی ’’ روشنیوں کا شہر ‘‘ کہلاتا ہے۔ دنیا کو شاید لوڈشیدنگ زدہ پاکستان کے متعلق یہ خبر کچھ عجیب لگے ،مگر واقعی رات کے وقت کراچی شہر کا نظارہ اسے روشنیوں کا شہر کہلانے کا حقدار ٹھہرا دیتا ہے۔ ڈھاکہ:بنگلہ دیش کا شہر ’’ مسجدوں کے شہر‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس سے پہلے استنبول کو یہ اعزاز حاصل تھا ،مگر ڈھاکہ میں استنبول سے سات سو مساجد زیادہ ہیں اور ڈھاکہ کا رقبہ بھی استنبول سے چھوٹا ہے۔ پراگ:اس شہر کو ’’ گولڈن یا سنہری شہر ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اوراسے ’’ یورپ کا دل ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس نام کی وجہ اس شہر کا بلاسٹک سمندر،شمالی سمندر اور ایڈریاٹک سمندر سے ایک جتنے فاصلے پر واقع ہونا ہے۔’’ سنہری شہر ‘‘ کہلانے کے بارے میں یہی اندازہ لگایا جاتا ہے ،یہاں سنہری رنگ کی متعدد چھتیں پائی جاتی ہیں ،شاید اس وجہ سے یہ نام ملا۔ پیرس:پیرس صرف فرانس کا دارالحکومت ہی نہیں بلکہ اسے ’’ محبت کا شہر ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہاں بنائے جانے والے کئی ایسے بہترین مقامات ہیں جہاں محبت کرنے والے بیٹھ کر اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔ لندن:لندن کو ’’ اسکوائر میل ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ اس شہر کا رقبہ ایک میل سے کچھ زیادہ ہے،اگرچہ گذشتہ چند سالوں میں یہ شہر کئی میلوں تک پھیلا ہے ،لیکن سرکاری شہر کا رقبہ اب بھی تبدیل نہیں ہوا۔ لسبن:پرتگال کا دارالحکومت لسبن ’’ سفید شہر ‘‘ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہاں موجود صفاف روشنی ہے۔ یہ روشنی شہر بھر میں نصب ایسے متعدد شیشوں کی مدد سے ملتی ہے، جن پر سورج کی کرنیں براہ راست پڑتی ہیں۔ کیلیفورنیا:امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کو ’’انڈوں کا شہر‘‘ بھی کہتے ہیں۔ یہاں پر انڈوں اور مرغیوں کا کاروبار عروج پر تھا۔ کئی دہائی پہلے یہاں پر انڈوں کی پیداوار کے لیے پلانٹ لگایا گیا اور اسی نسبت سے اسے ’’انڈوں کا شہر‘‘ جانا گیا۔ ٭…٭…٭

muzafar ali
01-06-2016, 02:46 PM
nice sharing

intelligent086
01-06-2016, 11:52 PM
nice sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-11-2016, 12:03 AM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:27 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif