PDA

View Full Version : رونے سے اور عشق میں بےباک ہو گۓ



intelligent086
01-05-2016, 04:09 AM
۔

رونے سے اور عشق میں بےباک ہو گۓ
دھوۓ گۓہم ایسے کہ بس پاک ہو گۓ
صرفِ بہاۓ مے ہوۓ آلاتِ میکشی
تھے یہ ہی دو حساب، سو یوں پاک ہو گۓ
رسواۓ دہر گو ہوۓ آوارگی سے تم
بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گۓ
کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثر
پردے میں گُل کے لاکھ جگر چاک ہو گۓ
پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہلِ شوق کا
آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گۓ
کرنے گۓ تھے اس سے تغافُل کا ہم گِلہ
کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گۓ
اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسدؔ کی نعش
دشمن بھی جس کو دیکھ کے غمناک ہو گۓ

UmerAmer
01-05-2016, 03:41 PM
Bohat khoob
Zabardast

intelligent086
01-06-2016, 12:44 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png