PDA

View Full Version : فرنیچر کب انسانی ضرورت بنا؟



intelligent086
01-03-2016, 06:01 AM
فرنیچر کب انسانی ضرورت بنا؟

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14500_55738544.jpg.pagespeed.ic.cRld4lN_h8 .jpg

منصور حسین
فرنیچر کب انسانی ضرورت بنا؟ کس نے لکڑی کو کب کاٹا، موڑا، ڈھالا اور اپنی ضرورت کی چیزیں تیار کیں، اس پر تحقیق ہوتی رہے گی، مگر یہ بات بہر حال تحقیق سے ثابت ہے کہ دنیا بھر میں سب سے خوبصورت فرنیچر بنانے والے ملک اور لوگ اٹلی کے ہیں۔ اٹلی کو دنیائے فرنیچر میں ٹرینڈ سیٹر مانا جاتا ہے۔ اسی طرح فرنیچر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’’آئی کیا‘‘ ہے جسے 17 سالہ انگوار کمپواڈ نے سویڈن میں قائم کیا تھا۔ آئی کیا دنیا میں لکڑی کا تیسرا بڑا خریدار ہے۔ اس کو بنانے والا انگوار 5 سال کی چھوٹی سی عمر میں اپنے گائوں میں ماچس فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سفر پر نکلا تھا۔ یہی آئی کیا آج 41000 ہزار ملازمین کے ساتھ 30ممالک میں 150 سٹورز چلا رہی ہے۔ ہر سال 100 ملین کیٹلاگ تقسیم کرنے والی یہ کمپنی جو 25ء 6 بلین ڈالر سالانہ مصنوعات فروخت کرتی ہے کو ورکنگ مدرز کے لیے کام کرنے والی دنیا کی سب سے بہترین کمپنی قرار پائی ہے کہ وہ کام کرنے والی مائوں کی ضروریات کا دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیال رکھتی ہے۔

Moona
02-11-2016, 12:07 AM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:22 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif