PDA

View Full Version : انگلیوں کی لمبائی اور بیوفائی میں گہرا تع&



intelligent086
12-23-2015, 01:09 AM
انگلیوں کی لمبائی اور بیوفائی میں گہرا تعلق ،تحقیق میں سامنے آ گیا

http://dunya.com.pk/news/2015/December/12-22-15/news_big_images/495x278x688010_37382178.jpg.pagespeed.ic.6dElm_klK 4.jpg

وفا اور بے وفائی فطری انسانی رویہ ہے جس کا کسی کی شکل سے اندازہ نہیں کیا جا سکتا مگر ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ ہاتھ کی انگلیوں پر نظر ڈالنے سے کچھ اندازہ ہو سکتا ہے کہ کسی شخص میں وفا یا بے وفائی کا امکان ہے یا نہیں۔
لندن (دنیا نیوز ) سائنسدانوں نے 600 افراد کے مطالعہ کے بعد معلوم کیا کہ جن لوگوں میں انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی شہادت والی انگلی سے زیادہ ہوتی ہے وہ زیادہ بے وفا ہوتے ہیں اور انکے ساتھ دیرپا تعلق کے امکانات کم ہوتے ہیں،اسی طرح ان لوگوں کی جنس مخالف کے ایک سے زائد افراد میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ لوگ میل جول بھی زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ مرد ہیں تو ان میں مزاج کی شدت اور جرائم کی طرف رغبت قدرے زیادہ ہوتی ہے جبکہ جن خواتین کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی سے لمبی ہوتی ہے وہ صنف مخالف کے بجائے اپنی ہی صنف میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا یہ مطلب نہیں کہ اگر آپ کی محبوبہ کی انگوٹھی والی انگلی نسبتاً لمبی ہے تو آپ یہ سمجھنے لگیں کہ وہ بے وفائی کرے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک عمومی بات ہے اور ہر ایک میں ایسا نہیں ہوتاہے ۔