PDA

View Full Version : اللہ کا ہو جا



Arosa Hya
12-16-2015, 10:33 AM
ایک بادشاہ کا غلام گھو ڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا ۔ سامنے ایک بزرگ آگئے ۔ انہو ں نے اس مغرور غلام سے کہا : یہ اکڑ خانی تو اچھی نہیں ۔
\
غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا ۔” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں “ اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں۔ جب اسے بھو ک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہو ں ۔ کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں ۔“اس پر بزرگ نے پوچھا
اور جب تم سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ؟
غلا م نے جوا ب دیا۔
” اس صورت میں مجھے کو ڑے لگتے ہیں۔ “
اس پر بزر گ بولے ۔
” تب تم سے زیادہ مجھے اکڑنا چاہیے ۔“
غلا م نے حیران ہو کر پو چھا۔
وہ کیسے ؟
بزر گ بو لے۔ میں ایسے با دشا ہ کا غلام ہو ں کہ جب میں بھوکا ہوتا ہو ں تو وہ مجھے کھلاتا ہے ۔ جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفا دیتا ہے ۔ جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے ۔ “ جب مجھ سے غلطی ہوجائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے ۔ یہ سن کر ا س مغرور غلام نے کہا تب تو مجھے بھی اس کا غلام بنا دیں ۔ بزرگ فوراً بولے ۔
بس تو پھر اللہ کا ہو جا ۔
ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا -

CaLmInG MeLoDy
12-16-2015, 10:42 AM
be shak..bohot umda sharing.

muzafar ali
12-16-2015, 11:42 AM
boht khoob aur lajwab sharing

UmerAmer
12-16-2015, 03:33 PM
Beshak
JazakAllah

KhUsHi
04-14-2016, 09:53 AM
Nice sharing

intelligent086
04-15-2016, 03:07 AM
عمدہ اور خوب صورت
اللہ کی پوجا
جزاک اللہ
شیئر کرنے کا شکریہ