PDA

View Full Version : کیا بڑا دماغ ذہانت کی علامت ہوتا ہے؟



intelligent086
12-10-2015, 02:06 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14330_15101913.jpg.pagespeed.ic.EVugBFujEX .jpg

کیا بڑا دماغ ذہانت کی علامت ہوتا ہے؟ محمد قاسم شہزادہ عام طور پر تصور کیا جاتا ہے، جن لوگوں کا دماغ بڑا ہوتا ہے، وہ زیادہ ذہین اور عقل مندہوتے ہیں ،لیکن اب ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کا سائز نہیں بلکہ اس کی بناوٹ اس کی ذہانت کا پتا دیتی ہے۔ یونیورسٹی آف ویانا میں سائنس دانوں کی انٹرنیشنل ٹیم نے دماغ کے سائز اور بناوٹ پر تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ انسانی دماغ کا سائز کسی ایک انسان کے دوسرے سے زیادہ ذہین ہونے میں انتہائی کم کردار ادا کرتا ہے۔ اس تحقیق سے قبل سائنس دان 1836ء میں اعضا کے جرمن ریسرچر فریڈرچ کی تحقیق کو ہی درست مان رہے تھے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انسانی دماغ کے سائز اور اس کی صلاحیتوں اور قابلیت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ تاہم اب اس تحقیق سے اس نظرئیے کو غلط ثابت کرتے ہوئے ایم آر آئی اسکین اور آئی کیو ٹیسٹ سے نیا نظریہ سامنے لایا گیا ہے، جس کے دوران انٹرنیشنل ٹیم نے 8 ہزار افراد کے لیے گئے 148 نمونوں اور دماغ کے حجم اور آئی کیو کا موازنہ کیا۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ مرد ہو یا عورت، دونوں کے آئی کیو اور دماغی حجم کے درمیان بہت ہی کمزور تعلق ہے، یعنی دماغ کسی بھی انسان کی کارگردگی میں بہت ہی معمولی کردار ادا کرتا ہے۔ اس تحقیق کی مزید وضاحت کرتے ہوئے تحقیق کے اہم رکن جیکب پیٹس چنگ کا کہنا تھا کہ سائز سے زیادہ دماغ کی بناوٹ آئی کیو کی حیاتیاتی بنیاد میں اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ سائز مددگار میکنزم کے طور پر اپنا کام کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر کسی بھی وہیل مچھلی کے دماغ میں سب سے بڑا سینٹرل نروس سسٹم موجود ہوتا ہے، لیکن جب کنٹرول کا وقت آتا ہے تو اس کے اندر موجود اسکریو اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ مردوں کے دماغ کا سائز عورتوں کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے، تاہم جب دونوں کا آئی کیو کیا گیا تو دونوں کی کارگردگی میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا بلکہ جن لوگوں کا دماغ بیماری میگلینسی فیلے کے تحت بہت بڑھ جاتا ہے۔ ان کا آئی کیو لیول اوسط انسان سے بھی کم ہوتا ہے، ڈاکٹر پیٹس چنگ کا کہنا ہے کہ اسی لیے دماغ کی بناوٹ اہم بن کر کا سامنے آتی ہے، جو انسانی کارگردگی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ٭…٭…٭ -