PDA

View Full Version : کامیاب لوگوں کا کردار!



intelligent086
12-09-2015, 01:28 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14321_89870598.jpg.pagespeed.ic.GmA8HbHuoD .jpg

اپنے لاشعور کو پروگرام دینے کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی باصلاحیت اور کامیاب ترین شخص کا کردار ادا کریں۔ تصور کریں آپ کو کسی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور آپ کو ایسے شخص کا کردار ادا کرنے کو دیا گیا ہے جو انتہائی بااصول، وقت کا پابند اور کامیاب شخص ہے۔ آپ تصور کریں کہ آپ اپنی روز مرہ زندگی میں اس کامیاب شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔ آپ اسی کی طرح باصلاحیت ہیں اسی کی طرح وقت کو ترتیب دینے والے ہیں اور اسی کی طرح محنتی ہیں اور آپ اسی کی طرح اپنے کام پر خوب مہارت رکھتے ہیں۔ خود کو تب تک اس جیسا ظاہر کریں جب تک آپ اس جیسا بن نہیں جاتے۔ جب آپ ظاہر کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دے لیتے ہیں تو آپ کے ایسے افعال رفتہ رفتہ آپ کی شخصیت کا جزو بن جاتے ہیں کیونکہ آپ کے ایسے افعال یقین سے بھر پور ہونے کے باعث آپ کے لاشعور کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کامیاب لوگوں کی طرح سوچیں :باکمال اور باصلاحیت بننے کے لیے ایک طریقہ یہ ہے کہ کامیاب لوگوں کی طرح سوچیں۔ آپ کے علم میں جو شخص اپنے وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دیتا ہے، اس کی طرح آپ اپنا وقت ترتیب دیں۔ اگر آپ کسی مشکل میں پھنس گئے ہیں تو سوچیں کہ فلاں کامیاب شخص اگر اس مشکل کا سامنا کرتا تو کیسے کرتا۔ ایک مشہور امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جب مجھے کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،تو میں اپنے سامنے دیوار پر لگی ابراہم لنکن کی تصویر کو دیکھ کر سوچتا ہوں کہ اگر ابراہم لنکن میری جگہ ہوتا تو وہ اس معاملے کا کیا حل تلاش کرتا، اس طرح میں اپنی مشکل کا حل تلاش کر لیتا۔ دوسروں کے لیے نمونہ :اپنے لاشعور کی پروگرامنگ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ تصور کریں کہ دوسرے لوگ آپ کے شاندار انداز میں وقت کی ترتیب دینے والے طریق کار کو اپنے لیے نمونہ سمجھتے ہیں۔ تصور کریں آپ نے کمپنی میں اپنا معیار بنا کر رکھا ہے۔ لوگ آپ سے رہنمائی لیتے ہیں کہ وہ کیسے اپنی زندگیوں کو منظم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ بہتر کارکردگی کی بدولت دوسروں کے لیے نمونہ بن جاتے ہیں، تو اب اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ محنت کریں گے۔ آپ زیادہ بہتر انداز میں اپنے وقت کو ترتیب دینے کی کوشش کریں گے اور آپ انتہائی شاندار اور قابل تقلید شخصیت بن جائیں گے۔ (برائن ٹریسی کی کتاب ’’وقت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭