PDA

View Full Version : احسان



Arosa Hya
12-08-2015, 01:36 PM
جہاں رشتے مضبوط اور محبتیں خالص ہوں وہاں احسان "کیے" جاتے ہیں "رکھے" جاتے ہیں پر "اتارے" نہیں جاتے- تعلقات کو بوجھ بنانا ہو تو احسان "اتارے" جاتے ہیں. ہمارا معاشرتی رویہ احسان "اتارنے" کی پالیسی پروموٹ کرتا ہے
ایک رشتہ دار دوسرے کے گھر جاتے کوئی چیز تحفتا نہیں لے کر جاتا احسان کرنے جاتا ہے اور اگر تحفہ کے طور لے بھی جائے تو میزبان رشتہ دار احسان رکھتا نہیں اسے فکر ہونے لگتی ہے کہ اب اسکے گھر جاتے میں نے کیا لے جانا ہے کہ اسکا احسان "اترے " اور اگر نا لے کر جائے تو بھی "احسان" کا بدلے میں احسان نا لانے پر اسے کوسا جاتا ہے.
کوئی تقریب ہو تو بھی یہی حال...
پہلے کبھی کسی خوشی، کامیابی یا نکاح پہ دیے گئے تحفے خلوص محبت ایثار کے حسین کور میں لپٹے ہوتے تھے آج سب احسان دکھانے کیلئے یہ احسان کرتے ہیں اگر کوئی استطاعت نا رکھے تو قرضہ لیکر یہ احسان چڑھاتا ہے اور اگر خالی ہاتھ آجائے تو "احسان " نا کرنے پر شکوے اور طعنے وصول کرتا ہے

"کیوں ہم محبت ایثار اور خلوص کے ترازو میں دکھاوا لالچ اور حرص تول کر چاہتے ہیں کہ ہمارے لیے پیمانے اصل رہیں. کیوں احسان" رکھے نہیں جاتے "اتارے" جاتے ہیں. یہ سارا تماشہ کیوں؟؟

intelligent086
12-09-2015, 12:32 AM
lajawab............

BDunc
11-13-2017, 02:45 PM
KHoob