PDA

View Full Version : اسٹرابری قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے، طب®



Admin
06-11-2014, 02:41 PM
اسٹرابری قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے، طبی ماہرین

http://alpha.ijunoon.com/sw-store/images//articles/ijunoon.com-1836962014.jpg


طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ سٹرابری انسانی صحت کی ضامن ہے اور قدرت کا خوش ذائقہ عطیہ ہے۔ شگفتہ سرخ رنگت اور سر پر سبز پتوں کا تاج لیے دل سے مشابہ اسٹرابری گلاب کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹابری کا روازنہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ا س میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ اسٹابری میں موجود مختلف وٹامن معدنیا ت اور زود ہضم ریشے جلد کی شادابی خلیوں اور مدافعیتی نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ دل اور کینسر کی صورت میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اسٹابری میں موجود اینٹی آکسیڈیئٹس انسانی جسم میں پائے جانے والے فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں نیز وٹامن سی فولیٹ اور مانے تکصید اجزاء سرطان اور رسولی کے خلیاز سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے سٹرابری کھانے والے شخص سرطان جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہتا ہیں۔ اسٹرابری میں فائیبر غذائی ریشہ سیلیکون پوٹاشیم مگنینشیم جست آیوڈین فولک ایسڈ ویٹامن بی 2 بی 5 بی 6 اور میکنیز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اسٹرابری جوڑوں کے درد اور گھنٹیا کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ امراض چشم میں انتہائی مفید ہے۔ بینائی کے نقائص بسری اعصاب کی تقویت اور آنکھوں کی انفکشن میں کارآمد ہے۔ اسٹرابری کھانے سے قوت مدافعت بحا ل رہتی ہے جس سے نزلہ زکام سمیت دیگر انفکشن سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ اسٹربرای کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔ اسٹرابری کا بیرونی استعمال رنگت میں نکھار کے علاوہ ایکنی اور چھائیوں کو دور کر کے چہرہ خوبصورت بناتا ہے ۔

UmerAmer
06-11-2014, 03:15 PM
Very Nice
Keep it up

Ria
06-12-2014, 09:11 AM
bhejh do phr Raja Pakistani ghar...:P
Any ways Bohat acha topic indeed
shukri sharing k liye

BDunc
06-12-2014, 03:41 PM
Indeed khoob