PDA

View Full Version : 11 بہترین کمپیوٹر ٹرکس



Rana Taimoor Ali
11-27-2015, 09:33 AM
کمپیوٹرز کا استعمال آج کے دور میں کون نہیں کرتا مگر کچھ معاملات میں لاعملی اکثر کاموں کو مشکل بنادیتی ہے۔کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز کے لیے کچھ ٹرکس یا ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو ہوتی تو بہترین ہیں مگر وہ لوگوں کی نظروں سے چھپی ہوتی ہیں، حالانکہ ان سے واقفیت صارفین کے لیے کمپیوٹر کا استعمال زیادہ آسان اور تفریح سے بھرپور بنادیتا ہے۔تو یہاں ایسے ہی کچھ بہترین ٹپس کے بارے میں جانے جو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی بھرپور ہیں۔اسکرین کے منتخب حصے کا اسکرین شاٹ لینا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518498d0c.jpg



رائٹرز فوٹو

اگر آپ کو کمپیوٹر اسکرین کے کسی خاص حصے کا اسکرین شاٹ لینا ہو تو اس کا آسان طریقہ ونڈوز میں موجود ہے۔ بس اسٹارٹ پر کلک کریں اور پھر ' Snipping Tool ' پر کلک کرکے آپ اپنا یہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کو اسٹارٹ پر کلک کرنے کے بعد سرچ کرنے پر مل جائے گا۔ایکسل میں اپنی آخری کمانڈ کو آسانی سے دوہرانا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/56575185b4b9d.jpg



کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کرکے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کرکے محض F4 کلک کرکے کرسکتے ہیں۔ایک کلک سے نئے براﺅزر ٹیب پر لنک کھولنا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518691579.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

یہ ویسے عام طور پر بیشتر افراد کو معلوم ہی ہوگا تاہم جس کو نہیں معلوم وہ جان لیں کہ اگر آپ اپنے ماﺅس کے مڈل بٹن کو کلک کریں تو آپ نئے براﺅزر ٹیب پر نیا لنک کھول لیں گے اور اگر آپ کسی اوپن ٹیب پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو وہ بند ہوجائے گی۔کروم پر کسی تصویر کے بارے میں تفصیلی سرچ
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518596a2a.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

گوگل کروم میں اگر آپ کسی تصویر پر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے ایس کے بٹن کو دبائیں تو ایک ریورس گوگل سرچ نئی ونڈو میں کھول جائے گی۔ وہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ جان سکیں کہ یہ تصویر ممکنہ طور پر کب اور کہاں سے اپ لوڈ ہوئی یا کہاں کہاں ہوچکی ہے۔اپنی ونڈو کو اسکرین کی کسی بھی جانب منقل کردینا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/565751868edb6.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔cache کو سیکنڈوں میں کلیئر کریں
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518654218.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اپنے کمپیوٹر کے cache کو فوری کلیئر کرنا چاہتے ہو تو کنٹرول، شفٹ اور آر کے بٹنوں کو دبائیں۔ اس سے آپ کا پیج بھی ریفریشن ہوجائے گا۔اپنے کمپیوٹر کو سیکنڈوں میں لاک کریں
http://i.dawn.com/primary/2015/11/56575186abb50.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہئے تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔کمپیوٹر اسکرین گھما کر لوگوں کو ڈرائیں
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518627df6.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کنٹرول، Alt اور کسی ایرو کے بٹنوں کو کل کریں تو اگر دائیں جانب کا ایرو کو کلک کریں گے تو اسکرین اس جانب گھوم جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرک ہر کمپیوٹر پر کام نہیں کرتی مگر جہاں کرتی ہے وہاں کسی کو بھی ڈرانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔اپنے براﺅزر کی ونڈو کو سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں بدل دیں
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518639732.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ ٹائپنگ کے لیے ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹر کو چاہتے ہیں تو اپنی ایڈریس بار پر یہ کوڈ ڈال کر انٹر کا بٹن دبا دیں۔ data:text/html, کروم براﺅزر پر ایڈٹ کرنا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/565751863e553.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کسی کو حیران کرنا چاہتے ہو اور ایسی چیز کا فرضی اسکرین شاٹ بھیجنا چاہتے ہیں جو کبھی موجود ہی نہ ہو تو اس کے لیے کروم میں ایک آسان راستہ موجود ہے۔ سب سے پہلے آپ F12 کلک کریں اور پھر یہ انٹر کردیں document.designMode = "on"۔ اس کے بعد آپ اسکرین پر ظاہر ہونے والے کسی بھی ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔براﺅزر پر زوم کرنا
http://i.dawn.com/primary/2015/11/5657518655c4f.jpg




کریٹیو کامنز فوٹو

ویب براﺅزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور - کرنے سے زوم آﺅٹ ہوتا ہے۔

intelligent086
11-27-2015, 10:26 AM
اہم مفید اور جدید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ

muzafar ali
11-27-2015, 11:39 AM
boht umda

UmerAmer
11-27-2015, 03:40 PM
Wowww
Awesome

Miss You
11-27-2015, 09:42 PM
Nice Informative

Moona
02-12-2016, 11:48 PM
Informative sharing............:)

intelligent086
02-15-2016, 03:07 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif