PDA

View Full Version : آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!



intelligent086
11-24-2015, 01:28 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14180_17020346.jpg.pagespeed.ic.ncLdUCmsXH .jpg

جب آپ بہت ہی اعلیٰ خواب دیکھتے ہیں تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کی سوچ محدود ہو جائے۔ اعلیٰ تصور کے لیے خوداعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی خوداعتمادی کا اظہا رضروری ہے تاکہ آپ کی تمام منفی سوچیں اس کے نیچے دب جائیں۔ اعلیٰ سوچ سے پہلے آپ کو منفی سوچیں گھیرے رکھتی ہیں۔ یہی چیز آپ کی کامیابی کا راستہ روکے رکھتی ہے۔آپ باور کریں کہ مائیکل انجلو نے مجسّمے کی تخلیق کے بعد دو سال صرف ا س کو چمکانے میں صرف کر دیئے۔ اس کی محنت نے عظیم شاہکار کو حسن بخشا۔بالکل ایسے ہی اگر آپ بھی محنت کریں تو یقینا اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ آپ کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے کئی دن، کئی ہفتے، کئی مہینے حتیٰ کہ کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی تمام خوبیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی جو آپ کے اندر چھپی ہوئی ہیں۔ آپ ہر فن مولا بن سکتے ہیں،اس کتاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ کی سوچ میں تبدیلی پید اکرنے کے لیے آپ کی مدد کرے۔ آپ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہچکچائیں نہیں۔ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ میں بھرپور اعتماد کا ہونا بھی ضروری ہے۔ آپ کا حوصلہ مضبوط اور طاقتور ہونا چاہیے اس طرح آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔آپ کے مطلوبہ مقصد کے لیے علم کا طاقتور ہونا بھی ضروری ہے۔ آپ کو حصول مقصد کے لیے کونسا کام کرنا ہے۔ ا س کی تکمیل بھی ضروری ہے۔ آپ کو یقین کامل اور مضبوط ارادے کی بھی ضرورت ہو گی تاکہ کوئی بھی طاقت آپ کو حصول مقصد سے روک نہ سکے۔ اس کے لیے آپ کو ہر فن مولانا بننا ہو گا۔ اعلیٰ ترین خیال کی تخلیق !اعلیٰ خواب دیکھنے کے لیے آپ کو اپنے ذہن او رتصور کو وسیع کرنا ہو گا۔ سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ اور آپ کیا کر سکتے ہیں؟آپ اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے سے بڑا خواب دیکھیں پھر کوئی بھی آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔ آپ کو اپنے مقصد پر ڈٹے رہنا چاہیے۔اپنے آپ کو موجودہ صورتحال سے الگ کر کے خواب دیکھیں۔ وقت کے صفحات پر لکھ دیں کہ آپ کومطلوبہ مقصد حاصل کرنا ہے۔ اپنے ذہن میں تصو رکریں کہ آپ کے پاس رابطے او رذریعے ہیں، بہترین مواقع ہیں، آپ کے پاس تعلیم فہم اور ادراک ہے، تجربہ اور مہارت بھی ہے، جس کے ذریعے آپ کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے سوا کوئی او رکام کرنے کے لیے نہیں ۔ آپ کے پاس ضروری لوازمات موجود ہیں۔ اپنی زندگی کے طور پر طریقوں کو تصور میں لائیں، اپنی تخلیق، ملازمت او رکمائی کو تصور میں لائیں اور یہ بھی تصور کریں کہ آپ کہاں رہنا پسند کریں گے اور آپ اپنا دن اور ویک اینڈ کیسے گزاریں گے۔ اپنی خاندانی زندگی کا تصور اپنے ذہن میں لائیں، اپنی صحت مند زندگی کا تصور ذہن میں لائیں۔ اپنی مکمل زندگی کی ترتیب تصور میں لائیں۔ (برائن ٹریسی کی کتاب ’’جیسے خیالات ویسی زندگی‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

UmerAmer
11-24-2015, 03:45 PM
Nice Sharing
Thanks for sharing

KhUsHi
11-24-2015, 04:03 PM
Thanks for great sharing

intelligent086
12-04-2015, 01:44 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png