PDA

View Full Version : مغفرت طلب کرنے کی دعائیں



intelligent086
11-22-2015, 10:08 AM
رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي
(القصص:۱۶)
ترجمہ:اے پروردگار میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے ہمیں بخش دیجئے۔
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ (الاعراف:۲۳)
ترجمہ:اے پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا،اگر ہمیں معاف نہ کیئے گا اوررحم نہ فرمائیے گا تو ہم خسارہ پانے والوں میں ہوجائیں گے۔
أَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ (الاعراف:۱۵۵)
ترجمہ:آپ ہی ہمارے آقا ہیں ہمیں معاف کردیجئے اوررحم فرمائیے۔آپ بہترین معاف کرنے والے ہیں۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ (المومنون:۱۱۸)
ترجمہ:اے رب ہمیں معاف کیجئے اورہم پر رحم فرمائیے،آپ بہترین رحم فرمانے والے ہیں۔
وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الممتحنۃ:۵)
ترجمہ:اے رب ہماری مغفرت فرمادیجئے،یقینا آپ غالب حکمت والے ہیں۔
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَإِلَيْکَ الْمَصِيرُ (البقرۃ:۲۸۵)
ترجمہ:ہم نے سن لیا اوراطاعت کی،اے رب ہماری مغفرت کیجئے اور آپ ہی کی طرف ٹھکانہ ہے۔
فائدہ: گناہوں کی معافی اورمغفرت کے لئے ان دعاؤں کا معمول رکھے۔

UmerAmer
11-22-2015, 03:30 PM
JazakAllah

intelligent086
11-24-2015, 01:09 AM
http://i58.tinypic.com/21jt4lu.jpg
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png