PDA

View Full Version : مشکلات کو نظرانداز کرنا سیکھیں



intelligent086
11-07-2015, 10:32 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14009_88827380.jpg.pagespeed.ic.om6o8DTkxx .jpg

آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ اپنی آدھی مشکلات یا پریشانیاں کیوں کر نظرانداز کر سکتے ہیں؟ یا ان سے کس طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں؟ مشہور مزاح نگار ’’جوشِ بلنگز(Josh Billings) نے لکھا ہے: ’’ہم اپنی زندگی کی نصف سے زیادہ پریشانیاں اور مشکلیں بڑی آسانی سے نظرانداز کر سکتے ہیں۔ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی موقعے پر نہ تو فوراً ’’ہاں‘‘ کہیں اور نہ ہی دیر سے ’’نہیں(نہ)‘‘ آپ کے نزدیک اس مقولے کی کیا اہمیت ہے؟ یا آپ نے اس سے کیا مطلب اخذ کیا ہے؟ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اس مقولے کو دنیا کے بہترین اور سنہرے اقوال میں شمار کرتا ہوں۔ یوں کہہ لیجیے کہ یہ قول آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ جب ہم اس مقولے پر غور کرتے ہیں تو اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ہماری بہت سی مشکلات یا پریشانیاں ہماری جلد بازی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ جب بھی کبھی ایسا مرحلہ آتا ہے کہ ہمیں ’’ہاں یا ناں‘‘ کہنا پڑے تو ہم بلاسوچے سمجھے ان میں سے ایک لفظ ’’ہاں‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں ’’جوش بلنگز نے یہ بات کہہ کر ہم سے مذاق نہیں کیا۔ مزاح نگار ہوتے ہوئے بھی انہوں نے بڑی سنجیدہ بات کہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ ان دونوں لفظوں یعنی ’’ہاں‘‘ اور ’’ناں‘‘ کا غلط استعمال کرتے ہیں اور بلاسوچے سمجھے کرتے ہیں۔ آگے چل کر یہی لفظ ہماری پریشانیوں اور الجھنوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ میں نے جوش بلنگز کے ان دونوں لفظوں کو اپنے آزمودہ کلیات میں شامل کر رکھا ہے۔ اس کلیے یا میتھڈ کے دو حصے ہیں۔ -1’’ہاں‘‘ کہنے میں جلدی مت کیجیے۔ -2 ’’ناں‘‘ کہنے میں دیر مت لگایئے۔ آیئے اس پر مزید غور کرتے ہیں۔ جلدی سے ’’ہاں‘‘ کہہ دینے سے ہماری بہت سی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہاں کہتے وقت ہم اس کے نتائج اور عواقب کے بارے میں ذرا سا بھی نہیں سوچتے۔ مثلا: -1’’ہاں‘‘ سے متعلق دوسرے امکانات۔ -2’’ہاں‘‘ کہہ دینے کے نتیجے میں دیر سے آنے والے نتائج۔ -3 ’’ہاں‘‘ کہتے وقت انتہائی عجلت کا انجام؟ جب آپ بلاسوچے سمجھے ہاں کہہ دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ عام طور پر آپ کی الجھنوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات پر فخر ہے کہ آپ کی ’’وجدانی حس‘‘ بہت تیز ہے تویہ آپ کی غلط فہمی ہے کیوں کہ ’’ہاں یا ناں کہہ دینے سے وجدان‘‘ کا کوئی تعلق نہیں۔ آپ کی یہی خوش فہمی آپ کو غیر متوقع مشکلات میں مبتلا کر سکتی ہے۔

UmerAmer
11-07-2015, 03:26 PM
Nice Sharing
Thanks for sharing

intelligent086
11-08-2015, 04:14 AM
Nice Sharing
Thanks for sharing



http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png