PDA

View Full Version : باب:مسلمان کی پہچان۔۔ صحیح بخاری



intelligent086
11-07-2015, 09:54 AM
بَاب أُمُورِ الْإِيمَانِ وَقَوْلِ اللہِ تَعَالَى{ لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمْ الْمُتَّقُونَ }وَقَوْلِهِ{ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ }الْآيَةَ

ان امور کا بیان جو ایمان میں داخل ہیں، اللہ تعالی کا ارشاد ہےکہ نیکی بس یہی تو نہیں ہے کہ اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو، بلکہ نیکی یہ ہےکہ لوگ اللہ پر،آخرت کے دن پر، فرشتوں پراور اللہ کی کتابوں اور اس کے نبیوں پر ایمان لائیں ، اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتہ داروں،یتیموں،مسکینوں،مسافروں اور سائلوں کو دیں،اور غلاموں کو آزاد کرانے میں خرچ کریں ،اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں ، اور جب کوئی عہد کرلیں تو اسے پورا کرنے کے عادی ہوں ، اور تنگی اور تکلیف میں ، نیز جنگ کے وقت صبر و استقلال کے خوگر ہوں ۔ ایسے لوگ ہیں جو سچے(کہلانے کے مستحق) ہیں، اور یہی لوگ ہیں جو متقی ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ مؤمنین کامیاب ہوگئے الاٰیۃ۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۸ / حدیث متواتر : مرفوع ۸۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ۔
۸۔ عبد اللہ بن محمد جعفی، ابوعامر عقدی، سلیمان بن بلال، عبد اللہ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں، اور حیا (بھی) ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔

UmerAmer
11-07-2015, 03:27 PM
JazakAllah