PDA

View Full Version : Surat At-Takathur, 3-4



Arosa Hya
10-09-2015, 10:41 PM
التکاثر آیت 3-4

کلا سوف تعلمون
ثم کلا سوف تعلمون

ترجمہ : دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

تو اللہ تعالی آپ نے اس سے پہلے کہا کہ مال کی بہت سی طلب ہمیں غافل کردے گی یہاں تک کہ ہم قبروں تک پہنچ جائیں گے
اب کہا دیکھو یعنی ہم غور کریں اپنے ارد گرد تو ہمیں عنقریب معلوم ہو جائے گا تو مجھے کل معلوم ہوا تھا کہ دولت کی بہت سی طلب علم کا مقصد، رشتوں کا احساس اور ضمیر کی فراموشی سے بہت سی برائیوں (قتل، رشوت، ملاوٹ، کرپشن )میں کیسے رول پلے کرتی ہے
آپ نےکہا پھر دیکھو یعنی ابھی اور بھی بہت کچھ ہے جو مزید جاننا ہے
اسکا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے نا کہ کوئی بات پتا چلے تو اس پہ صرف ایسے ہی سن کر اکتفا نہیں کرنا بلکہ اپنے ارد گرد مشاہدہ کرنا ہے چھان بین کرنا ہے پھر تھوڑی سی معلومات پہ مطمئن ہوکر نہیں بیٹھ جانا بلکہ اور مطالعہ کرنا ہے اور جاننا ہے سمجھنا ہے تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہنا ہے پھر ہمیں معلوم ہو جائے گا... کوشش کرتے رہے تو جلد معلوم ہو جائے گا کہ اسکی کیا حقیقت ہے
تو دولت کی خواہش غافل کیسے کرتی ہے اللہ تعالی؟
دولت کی بہت سی طلب ایک نشہ بھی تو بن جاتی ہے اور نشے میں ہم ہوش میں نہیں رہتے غافل ہی تو ہو جاتے ہیں
آپ ص بھی یہی کہتے ہیں کہ (مفہوم ) "ابن آدم کو سونے کی ایک وادی مل جائے تو دوسری کی خواہش کرے گا دوسری مل جائے تو تیسری کی خواہش کرے گا تیسری بھی مل جائے تو چوتھی کی خواہش کرے گا قبر کی مٹی ہی اسکا پیٹ بھر سکتی ہے" آپ ص نے بھی تو آخر میں قبر کا ذکر کیا کہ دولت کی بہت سی خواہش قبر تک لے جائے گی یعنی یہ ایسی بھوک ہے کہ انسان کی ہوس بن جاتی ہے ایسا نشہ ہے جو غفلت میں ڈال دیتا ہے اور نشہ حرام ہے تو جب حرام چیز لے لی جائے تو اس سے شر پیدا ہوتا ہے برائی پھیلتی ہے اور ہم صحیح غلط کا فرق کھو دیتے ہیں ہم برائی میں مبتلا ہوتے ہیں پر ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا ہم اس پہ فخر کرنے لگتے ہیں مثال کے طور پہ ہمارے سو کالڈ اپر کلاس لوگ جو ٹوٹل مغربی تقلید فالو کرتے ہیں اور مڈل کلاس اور لوئر کو حقارت سے دیکھتے ہیں یا تمسخر سے... ارے یہ یہ طبقاتی تقسیم بھی تو ہندوئوں کی طرح دولت کی خواہش کی ہے ورنہ مومن تو ہر حال میں آپ ص کے فخر "الفقر و فخری " پہ جان دیتے ہیں وہ کبھی نہیں چاہتے کوئی ہمیں ایسے طبقاتی فرق سے جانے........
اللہ اللہ! یہ ذرا سی خواہش اور اسکے اتنے مسائل!
اللہ تعالی مجھے صرف نیک خواہشیں کرنے کی توفیق عطا فرمانا مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے میرے دل کو ایسی تمام خواہشوں سے پاک کردیں اللہ جان مجھے معاف کردیں مجھے ایسا کچھ نہیں چاہیے جو مجھے غافل کردے مجھے ایمان پہ زندگی اور موت عطا کرنا پلیز پیارے اللہ تعالی

intelligent086
10-09-2015, 10:57 PM
قبر کی مٹی ہی اسکا پیٹ بھر سکتی ہے
بےشک
سبحان اللہ
بہت اچھا سلسلہ
جزاک اللہ خیراً کثرا

Dr Maqsood Hasni
10-10-2015, 03:17 PM
shabash baita
Allah jaza de aur asani main rakhe

UmerAmer
10-10-2015, 03:41 PM
JazakAllah

muzafar ali
05-07-2016, 07:32 PM
jazak Allah

Mamin Mirza
05-08-2016, 11:41 AM
جزاک اللہ