PDA

View Full Version : اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے ۔۔ آمین



KhUsHi
10-02-2015, 11:23 PM
جب بھی آپ گناہ کرنے لگتے ھیں تو آپ نے دیکھا ھوگا کہ آپ کا دل زور زور سے دھڑکنا شروع ھو جاتا ھے.. یہ خالق کل کی طرف سے دیا گیا ایک "سگنل" ھوتا ھے کہ "اے میرے بندے ! یہ کام غلط ھے.. اس سے باز آجا.." یہ الگ بات ھے کہ ھمارے دل گناہ کر کرکے اتنے سیاہ ھوچکے ھیں کہ ھم ایسے "سگنلز" کو اپنی کمزوری یا ایک فطری عمل سمجھ کر ایک اور گناہ کر ڈالتے ھیں..
ایک رات ھم سب کمرے والے کافی دیر تک اللہ رب العزت اور اس کے پاک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح بیان کرتے رھے.. اسی دوران ایک دوست کہنے... لگا.. "مجھے کافی مرتبہ میت کے لیے قبر کھودنے کا اتفاق ھوا ھے.. ایک مرتبہ ھم چار دوست قبر کھود رھے تھے..
جب قبر کی کھدائی مکمل ھو چکی تو ھم میں سے ایک دوست نے کہا کہ میں اس قبر میں لیٹ کے چیک کرتا ھوں کہ اگر بڑی چھوٹی ھوئی تو ٹھیک کر لیں گے.. ھم نے کہا کہ ٹھیک ھے.. تم اندر لیٹ کے چیک کرلو..
وہ قبر کے اندر داخل ھوا اور لیٹ گیا.. جیسے ھی وہ لیٹا ' قبر کی دونوں دیواریں بیٹھ گئیں اور قبر بند سی ھو گئی.. اندر سے اس کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگیں.. ھم نے جلدی سے اوپر سے مٹی ھٹائی اور اسے باھر نکالا.. اس کی آنکھیں خوف سے باھر آنے کو تھیں اور اپنی پسلیوں پہ ھاتھ رکھے کراہ رھا تھا.. ھم نے گاڑی منگوائی اور اسے جلدی جلدی ھسپتال لے گۓ.. وھاں جا کے پتہ چلا کہ اس کی کچھ پسلیاں ٹوٹ گئ ھیں..
اس واقعے نے ھمیں کافی خوفزدہ کر دیا تھا کہ قبر کا عذاب واقعی بڑا سخت ھے.. جب ھمارا وہ دوست کچھ بہتر ھوا تو ھمیں کہنے لگا.. "یہ مجھے میرے گناھوں کی سزا اور رب العزت کی جانب سے راہ راست بر آنے کا اشارہ ملا ھے.. میں شراب اور دوسرے بہت سے گناھوں میں مبتلا ھو چکا تھا.. اس لیے شاید مجھے دنیا میں ھی قبر کی ھولناکیاں دکھائی گئی ھیں تاکہ راہ راست پر آجاؤں_____!!"
موت ایک کڑوا سچ ھے جسے ھر ذی نفس نے برداشت کرنا ھے.. اور اس "کڑوے سچ" کا پہلا مرحلہ قبر ھے جہاں نہ بجلی ھے کہ کوئی بلب جلا کے روشنی مل جاۓ گی اور نہ پانی ھے کہ گھبراھٹ میں بندہ دو گھونٹ پی کے تھوڑا حوصلے میں آجاتا ھے.. وہ ایک اوپر نیچے ' دائیں بائیں سے بند گڑھا ھے جس میں نہ کوئی روشنی کا ذریعہ ھے اور نہ کوئی ھوا کا.. اوپر منوں مٹی_____ نہ کوئی فریاد سن سکتا ھے نہ کوئی وھاں آپ کی حالت دیکھ سکتا ھے.. وھاں اللہ کی رحمت اور دنیا میں کیے گئے نیک اعمال ھی ھیں جو آپ کی تسکین کا ذریعہ بن سکتے ھیں..
آپ سب سے التجا کروں.... کہ دیکھیں ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا.. ابھی بھی وقت ھے.. آئیں توبہ کر لیتے ھیں.. ھمارا کریم اللہ تو ھماری بخشش کے بہانے تلاش کرتا ھے.. اس نے ایک بار پھر ھمیں بخشش کا موقع دیا ھے.. اسے ضائع نہ ھونے دیں.. رحمت ' مغفرت اور دوزخ سے آزادی کا ھمیں آج سے پھر ایک بار سنہری موقع مل رھا ھے..
اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے ۔۔ آمین

intelligent086
10-03-2015, 02:08 AM
ثمہ آمین یا رب العالمین


http://www.mobopk.com/images/sobeautifulthankutu.png

Arosa Hya
10-03-2015, 12:37 PM
ameen
@};-

hir
10-03-2015, 02:28 PM
[-O <