PDA

View Full Version : سمارٹ فون صارفین کیلئے زبردست خوشخبری، بی



intelligent086
09-16-2015, 02:52 AM
سمارٹ فون صارفین کیلئے زبردست خوشخبری، بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلے کا آسان ترین حل سامنے آ گیا

http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-09-15//news-1442333378-3969_large.jpg

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ گھر سے دور ہوں اور آپ کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟ خاص طور پر ایسے میں جب آپ کو گھروالوں یا کسی دوست سے ضروری رابطہ کرنا ہو۔ یقینا یہ ایک تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے لیکن اب آپ کی اس تکلیف کا حل دریافت ہو گیا ہے۔ پروڈیو یونیورسٹی کی ایک سافٹ ویئر ڈیویلپر ٹم نے ایسی ایپلی کیشن ہش(Hush)بنا ڈالی ہے جو آپ کی بیٹری کو 20فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔
(http://dailypakistan.com.pk/science-and-technology/09-Sep-2015/265704) موبائل انٹرنیٹ سب سے مہنگا اور سب سے سستا کن ممالک میں ہے؟ فہرست میں پاکستان کا نمبر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے (http://dailypakistan.com.pk/science-and-technology/09-Sep-2015/265704)
ٹم کا کہنا ہے کہ کسی بھی اینڈرائیڈ فون کی تمام ایپلی کیشنز اس کی 45.9فیصد بیٹری استعمال کرتی ہیں۔ تقریباً 29فیصد بیٹری اس وقت صرف ہوتی ہے جب موبائل فون لاک ہوتا ہے اور صارف اسے استعمال نہیں کر رہا ہوتا۔ ٹم کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز خود کار طریقے سے دن بھر لانچ اور ری فریش ہوتی رہتی ہیں تاکہ وہ ہر وقت اپ ڈیٹ رہیں اور کسی بھی وقت استعمال کے قابل ہوں۔ آپ اس عمل سے مکمل طور پر بے خبر ہوتے ہیں۔
Hushنامی یہ ایپلی کیشن آپ کے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری کو اس وقت خرچ ہونے سے بچاتی ہے جب آپ کا فون سلیپ موڈ پر ہوتا ہے۔ یہ ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز کو بلاوجہ لانچ یا ریفریش ہونے سے روکتی ہے جس سے بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔ ٹم کا کہنا ہے کہ وہ اس ایپلی کیشن پر مزید کام کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف دوگنا کر دیں۔

UmerAmer
09-16-2015, 08:27 PM
Nice Sharing
Thanks for sharing

intelligent086
09-19-2015, 01:23 AM
Nice Sharing
Thanks for sharing


پسندیدگی کا شکریہ

KhUsHi
11-04-2015, 11:38 PM
بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا