PDA

View Full Version : واٹس ایپ کے سوفٹ ویئر میں سیکیورٹی خلا سے ک



intelligent086
09-10-2015, 01:30 AM
واٹس ایپ کے سوفٹ ویئر میں سیکیورٹی خلا سے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/390372-whatsapp-1441811276-570-640x480.jpg

نیویارک: واٹس ایپ کی ویب ایکسٹینشن میں ’’وائرس‘ سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے 20 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے کنٹرول میں آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور ہیکرز صرف فون نمبر کے ذریعے صارفین کے کمپیوٹر کو ریموٹ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ویب بیسڈ ورژن کے میسجنگ ایپ کے سوفٹ ویئر میں سامنے آنے والی کمزوری کی وجہ سے ہیکرز کو اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین تک رسائی مل جائے گی اور وہ ڈاؤن لوڈنگ کے دوران ان کے کمپیوٹر کو اپنے کنٹرول کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ویب کلائنٹ کے لیے واٹس ایپ ویب متعارف کرائی تھی جس سے آئی فون صارفین فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ اس سروس کی بدولت موبائل فون استمعال کرنے والے افراد اپنی ویڈیوز، پیغامات، آڈیوز، لوکیشنز اور کنٹیکٹ کارڈ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
فرم چیک کے مطابق ہیکرز جب کسی بھی انفرادی شخص کو ٹارگٹ کرتے ہیں تو انہیں فون نمبر درکار ہوتا ہے اس کے لیے وہ بظاہرہمدردانہ پیغام (وی کارڈ) بھیجتے ہیں اور صارفین کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اسے کھولے اور جیسے وہ اسے کھولتا ہے ہیکرز اس کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ واٹس ایپ نے اس سیکیورٹی خلا کی تصدیق کرتے ہوئے اس سروس کے صارفین کے لیے اے فکس فار ویب تیار کی ہے جو اسے ہیک ہونے سے بچائےگی

UmerAmer
09-10-2015, 03:13 PM
Nice Sharing
Thanks for sharing

intelligent086
09-11-2015, 02:19 AM
Nice Sharing
Thanks for sharing


خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ