PDA

View Full Version : فیری سروس کیا ہے؟

intelligent086
09-03-2015, 11:09 AM
فیری سروس کیا ہے؟

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13717_65107748.jpg.pagespeed.ic.HTNbXQkAUS .jpg

فیری سروس… یورپ میں تمام ممالک جو سمندر کے ساتھ ہیں کے درمیان مسافروں کے روزانہ آنے جانے اور تجارتی سامان وغیرہ کی نقل و حمل کے لئے سمندری کشتیوں یا جہازوں کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ آپ یورپ کے کسی بھی ملک میں ہوں جہاں سمندر موجود ہو وہاں یہ سمندری سواری موجود ملے گی۔ یورپ میں تو بیسیوں قسم کی فیری سروسز موجود ہیں جن میں نارمل رفتار سے لے کر انتہائی تیز رفتار سواریاں بھی موجود ہیں۔ کبھی کسی زمانہ میں یہ عام جہازی کشتیاں ہوں گی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب ان جہازوں میں ہر قسم کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ ایسی فیری سروس جس میں اعلیٰ درجہ کے ریسٹورنٹس، بار، کیفے ٹیریاز، کلب اور نائٹ کلب بھی موجود ہوتے ہیں جہاں مسافروں کے لئے ہر قسم کی سہولتیں موجود رہتی ہیں اور یہ فیری سروس لندن اور انگلینڈ کے دیگر ساحلی شہروں سے تمام برطانوی جزائر کے لئے ملتی ہیں۔ آئرلینڈ کے لئے چلتی ہیں اور ادھر اُدھر تفریحی سمندری مقامات کے لئے بھی چلتی ہیں۔ جن کا مقصد ٹورسٹ حضرات کے لئے خدمات سرانجام دینا ہوتا ہے۔ دُنیا کی انتہائی مصروف فیری سروس برطانیہ اور یورپی ممالک کے ساحلوں پر چلتی ہے۔ دوسری انتہائی مصروف سروس امریکی شہر مین ہٹن اور نیویارک کے ساحلوں پر متعلقہ امریکی جزائر کے درمیان چلتی ہے۔ امریکہ سے بھی مختلف ممالک حتیٰ کہ جاپان اور آسٹریلیا تک فیری سروس چلتی ہے۔ لندن سے سپین کے مختلف شہروں ،فرانس، کیلے کی بندرگاہ اور دیگر شہروں کے علاوہ آس پاس کے تمام جزائر فیری سروسز کے ایک نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ لندن کے ساحلوں سے ڈنمارک، سویڈن، ناروے تک فیری سروس چلتی ہے جو بہت مصروف سروس ہے اور ہر ایک گھنٹے میں کئی سروسز چلتی ہیں۔ان میں صرف مسافروں کو ہی نہیں ہزاروں ٹن سامان بھی لے جایا جاتا ہے۔ کاروں اور گاڑیوں تک کو ان فیری میں سوار کر دیا جاتا ہے۔ ترکی ہمارا دوست مسلمان ملک ہے۔ استنبول اور یورپ کے مختلف ممالک کے درمیان بھی بہت بڑا فیری نیٹ ورک کام کرتا ہے جو لوگ آس پاس کے جزائر میں رہتے ہیں یا قریب ترین ممالک میں مقیم ہیں یا ان کا آنا جانا رہتا ہے۔ وہ سمندری ساحلوں پر اسی طرح جاتے ہیں جس طرح عام لوگ سڑکوں سے ٹیکسی رکشہ یا بس پر بیٹھتے ہیں۔ یورپ اور ترکی کے لوگ جلد آنے جانے کے لئے فیری سروس کا سفر اختیار کرتے ہیں جو کہ اُنہیں بہت کم خرچ محسوس ہوتا ہے۔ اس میں ہوائی جہاز یا بذریعہ کار جانے کی نسبت اخراجات بہت کم ہوتے ہیں اور سفر بالکل تفریحی انداز میں ہو جاتا ہے۔ انگلینڈ اور فرانس کے درمیان جو پل زیر سمندر تعمیر ہوا ہے اس پل کے ذریعہ انگلینڈ اور یورپ کے درمیان زمینی سفر بہت آسان ہو گیا ہے۔ مگر جس زمانہ کی ہم بات کر رہے ہیں اس زمانہ میں ایسے کسی پل کے بارے میں کوئی کہانی نہیں تھی۔ جو لوگ بائی روڈ سفر کے خواہش مند ہوتے ہیں وہ لندن سے بیلجیئم، فرانس جانے والی فیری پر سوار ہو جاتے تھے۔ اس فیری پر گاڑیاں بھی لے جائی جا سکتی ہیں۔ چنانچہ ہم نے HULL سے فیری سروس پر بکنگ کرائی اور اپنی ویگن بھی بک کر دی۔ فیری کا سفر بہت دلچسپ تجربہ تھا۔ فیری سروس درحقیقت ایک تفریحی سفر کے لئے ہے یہاں سے مختلف اطراف اور ممالک کے لئے کئی سروسز جاری ہیں۔ بعض لوگ اس فیری پر بیٹھتے ہیں۔ کئی دن سفر کرتے ہیں اور کئی شہروں و ممالک کے سیر کے بعد اسی پر واپس آ جاتے ہیں۔ انگلستان سے مختلف ممالک ہی نہیں چھوٹے جزائر کے درمیان بھی اسی طرح کی بے شمار کشتی نما اور فیری سروسز چلتی ہیں۔ ان پر سفر آسان اور بہت سستا ہوتا ہے۔ ہم لوگ فیری پر HULL سے سوار ہوئے۔ ویگن بھی بُک کر دی تھی۔ رات بھر رودباد کا سفر جاری رہا۔ صبح ہم بیلجیئم کے شہر روٹر ڈیم(Rotterdam) پہنچ گئے۔ جہاں سے ہم لوگوں نے اپنا سفر شروع کیا۔ بیلجیئم سے جرمنی اورہالینڈسے ہوتے ہوئے مختلف ممالک یعنی چیکو سلواکیا، بلغاریہ جو کہ کیمونسٹ ممالک ہیں سے ہوتے ہوئے ترکی میں داخل ہوئے۔ (جسٹس(ر) بشیر احمد مجاہد کی خود نوشت ’’ سفر زندگی کا‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

Arosa Hya
09-03-2015, 11:23 AM
awesome service

UmerAmer
09-03-2015, 03:28 PM
Nice Sharing
Thanks FOr sharing

Dr Danish
09-03-2015, 09:32 PM

Informative and Beautiful Sharing
but
ye is sec main nahi honi chahye;))#-o

intelligent086
09-04-2015, 02:03 AM
awesome service

Nice Sharing
Thanks FOr sharing

Informative and Beautiful Sharing
but
ye is sec main nahi honi chahye;))#-o
>:/

http://www.mobopk.com/images/pasand.gif