PDA

View Full Version : بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں گور پیا کوئی ہور...!



intelligent086
09-03-2015, 11:08 AM
بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں گور پیا کوئی ہور...!
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13720_18938507.jpg.pagespeed.ic.S4Z7C4EQjF .jpg

محمد ادریس عزیز ملک
بابا بلھے شاہ کے والد کا نام سید سخی درویش محمد تھا،جو اُچ گیلانیاں سے آئے تھے ،ان دنوں گیلا نیاں صوبہ سندھ کی علمداری میں شامل تھا۔ آج کل یہ تاریخی صوبہ بہاولپور پنجاب کے علاقہ میں ہے۔ یہ بات تو طے ہے کہ آپ کے والد ماجد کا نام سید سخی درویش محمد تھا، لیکن اُچ سے پہلے پہل کہاں آئے اور بابا بلھے شاہ کہاں پیدا ہوئے اس ضمن میں تمام محقق ایک دوسرے سے بالکل شفق نہیں ۔مثلاً تاریخ ساتہ ستارے کے مصنف لکھتے ہیں کہ لاہور سے جنوب کی جانب بیس میل کے فاصلے پر (قصور) ایک بستی پانڈؤ کے نہر باری دو اب کے کنارے آباد ہے، یہاں 1148ہجری کے لگ بھگ بلھے شاہ نے جنم لیا۔ بلھے شاہ کے والد ماجد مروجہ علوم عربی و فارسی کے بہت بڑے عالم تھے اور موضع ملک وال کے امام مسجد بھی تھے۔ اسی گاؤں میں جب بابا بلھے شاہ کی عمر چھ سال کی ہوئی تو آپ کے والد ماجد کچھ گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے اپنے گاؤں سے ہجرت کر کے ساہیوال کے علاقہ ملک وال نامی گاؤں میں آباد ہوئے۔ اس لیے غالب خیال ہی ہے کہ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے ہی حاصل کی ہوگی، تاہم یہ حقیقت ہے کہ جب بابا بلھے شاہ سن بلوعیت کو پہنچے تو حصول تعلیم کیلئے قصور آ گئے، ان دنوں قصور میں خواجہ حافظ علامہ مرتضی قصوری کی مشہور درسگا ہ کا بڑا چرچا تھا۔ آپ نے اس میں داخلہ لے لیا اسطرح انہیں ایک قابل و فاضل اور کہنہ مشق استاد کی سر پرستی حاصل ہوگئی۔ کسی دانا نے کہا ہے کہ شاعر پیدا ہوتے ہی شاعر ہوتا ہے، بنانے سے نہیں بنتا ۔بابا بلھے شاہ پر یہ قول پوری طرح صادق آتا ہے۔ ان کی زندگی کا مشہور واقعہ ایک روز اپنے گاؤ ںملک وال ہی اپنے ہم جو لیوں کے ساتھ چینا کھیل رہے تھے ،بابا بلھے شاہ کی عمر اس وقت چھ سال تھی اور آپ اپنے ہم جولیوں کے ساتھ مل جل کر کھیل رہے تھے کہ ان کے والد سخی محمد درویش اس طرف آنکلے۔ آپ کے ہاتھوں میں تسبیح تھی، جسے آپ پھیرتے اور کچھ ذکر کر رہے تھے۔ بابا بلھے شاہ نے یہ دیکھتے ہوئے ایک اسی کی تسبیح بنالی اور تسبیح کو پھیرتے ہوئے چینے کے بول گانے شروع کردئیے: لوکاں دیاں جپ مالیاں تے بابے دا جپ مال ساری عمراں مالا پھیری اک نہ کھتھا وال چینا انج چھڑیندا لال کہا جاتا ہے کہ جب بابا بلھے شاہ نے شاعری کا آغاز کیا تو سب سے پہلے سی حرفی اور دوہے ہی لکھے، اس طرح ہی انہوں نے بارہ ماہیے ، اٹھوارے اور گنڈہاں کے عنوان سے بھی بڑے موثر اور خوبصورت اشعار کہئے۔ بابا بلھے شاہ کا مصدقہ دیوان نہیں ملتا چونکہ پنجاب اتنہائی بدامنی اور افراتفری کا شکار تھا۔ لہٰذا آپ کے کلام کا جو سب سے پہلا مطبوعہ و مرتب نسخہ ملتا ہے، وہ 1882ء کا ہے۔ اب تک چھپنے والے نسخوں کے متعلق ،کافیاں بابا بلھے شاہ ، 1882ء، گنجینہ معرفت 1886ء، گوجرانوالہ ، قانون ِعشق، 1889ء لاہور ، کافیہائے بابا بلھے شاہ 1896ء، قصور،قلمی نسخہ مرتبہ دسوندھی قصوری، 1932ء، لاہور، قلمی نسخہ شیخ وزیر علی قصوری ، قصور، تذکرہ حضرت بابا بلھے شاہ ، 1920ء، دہلی ، سونگز آف بلھا 1940ء، لاہور، کلیاتِ بلھے شاہ 1960ء، لاہور، کافیاں بابا بلھے شاہ مع منظوم اُردو ترجمہ، 1975ء، لاہور ، آکھیابابا بلھے شاہ 1992ء، لاہور، کلام بلھے شاہ ، لاہور ، کافیاں بلھے شاہ 1988ء، لاہور اہم ہیں۔ (http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2015-09-03/13720#.VefjeH0xFq0)

UmerAmer
09-03-2015, 03:28 PM
Nice Sharing
Thanks FOr sharing

Dr Danish
09-03-2015, 09:29 PM
بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں گور پیا کوئی ہور...!
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13720_18938507.jpg.pagespeed.ic.S4Z7C4EQjF .jpg

محمد ادریس عزیز ملک
بابا بلھے شاہ کے والد کا نام سید سخی درویش محمد تھا،جو اُچ گیلانیاں سے آئے تھے ،ان دنوں گیلا نیاں صوبہ سندھ کی علمداری میں شامل تھا۔ آج کل یہ تاریخی صوبہ بہاولپور پنجاب کے علاقہ میں ہے۔ یہ بات تو طے ہے کہ آپ کے والد ماجد کا نام سید سخی درویش محمد تھا، لیکن اُچ سے پہلے پہل کہاں آئے اور بابا بلھے شاہ کہاں پیدا ہوئے اس ضمن میں تمام محقق ایک دوسرے سے بالکل شفق نہیں ۔مثلاً تاریخ ساتہ ستارے کے مصنف لکھتے ہیں کہ لاہور سے جنوب کی جانب بیس میل کے فاصلے پر (قصور) ایک بستی پانڈؤ کے نہر باری دو اب کے کنارے آباد ہے، یہاں 1148ہجری کے لگ بھگ بلھے شاہ نے جنم لیا۔ بلھے شاہ کے والد ماجد مروجہ علوم عربی و فارسی کے بہت بڑے عالم تھے اور موضع ملک وال کے امام مسجد بھی تھے۔ اسی گاؤں میں جب بابا بلھے شاہ کی عمر چھ سال کی ہوئی تو آپ کے والد ماجد کچھ گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے اپنے گاؤں سے ہجرت کر کے ساہیوال کے علاقہ ملک وال نامی گاؤں میں آباد ہوئے۔ اس لیے غالب خیال ہی ہے کہ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے ہی حاصل کی ہوگی، تاہم یہ حقیقت ہے کہ جب بابا بلھے شاہ سن بلوعیت کو پہنچے تو حصول تعلیم کیلئے قصور آ گئے، ان دنوں قصور میں خواجہ حافظ علامہ مرتضی قصوری کی مشہور درسگا ہ کا بڑا چرچا تھا۔ آپ نے اس میں داخلہ لے لیا اسطرح انہیں ایک قابل و فاضل اور کہنہ مشق استاد کی سر پرستی حاصل ہوگئی۔ کسی دانا نے کہا ہے کہ شاعر پیدا ہوتے ہی شاعر ہوتا ہے، بنانے سے نہیں بنتا ۔بابا بلھے شاہ پر یہ قول پوری طرح صادق آتا ہے۔ ان کی زندگی کا مشہور واقعہ ایک روز اپنے گاؤ ںملک وال ہی اپنے ہم جو لیوں کے ساتھ چینا کھیل رہے تھے ،بابا بلھے شاہ کی عمر اس وقت چھ سال تھی اور آپ اپنے ہم جولیوں کے ساتھ مل جل کر کھیل رہے تھے کہ ان کے والد سخی محمد درویش اس طرف آنکلے۔ آپ کے ہاتھوں میں تسبیح تھی، جسے آپ پھیرتے اور کچھ ذکر کر رہے تھے۔ بابا بلھے شاہ نے یہ دیکھتے ہوئے ایک اسی کی تسبیح بنالی اور تسبیح کو پھیرتے ہوئے چینے کے بول گانے شروع کردئیے: لوکاں دیاں جپ مالیاں تے بابے دا جپ مال ساری عمراں مالا پھیری اک نہ کھتھا وال چینا انج چھڑیندا لال کہا جاتا ہے کہ جب بابا بلھے شاہ نے شاعری کا آغاز کیا تو سب سے پہلے سی حرفی اور دوہے ہی لکھے، اس طرح ہی انہوں نے بارہ ماہیے ، اٹھوارے اور گنڈہاں کے عنوان سے بھی بڑے موثر اور خوبصورت اشعار کہئے۔ بابا بلھے شاہ کا مصدقہ دیوان نہیں ملتا چونکہ پنجاب اتنہائی بدامنی اور افراتفری کا شکار تھا۔ لہٰذا آپ کے کلام کا جو سب سے پہلا مطبوعہ و مرتب نسخہ ملتا ہے، وہ 1882ء کا ہے۔ اب تک چھپنے والے نسخوں کے متعلق ،کافیاں بابا بلھے شاہ ، 1882ء، گنجینہ معرفت 1886ء، گوجرانوالہ ، قانون ِعشق، 1889ء لاہور ، کافیہائے بابا بلھے شاہ 1896ء، قصور،قلمی نسخہ مرتبہ دسوندھی قصوری، 1932ء، لاہور، قلمی نسخہ شیخ وزیر علی قصوری ، قصور، تذکرہ حضرت بابا بلھے شاہ ، 1920ء، دہلی ، سونگز آف بلھا 1940ء، لاہور، کلیاتِ بلھے شاہ 1960ء، لاہور، کافیاں بابا بلھے شاہ مع منظوم اُردو ترجمہ، 1975ء، لاہور ، آکھیابابا بلھے شاہ 1992ء، لاہور، کلام بلھے شاہ ، لاہور ، کافیاں بلھے شاہ 1988ء، لاہور اہم ہیں۔




Informative sharing
proper section main post kiya karen kya roz batana pare gabath:

intelligent086
09-04-2015, 02:02 AM
Nice Sharing
Thanks FOr sharing


Informative sharing
proper section main post kiya karen kya roz batana pare gabath:


http://www.mobopk.com/images/pasand.gif