PDA

View Full Version : اب آئی فون آگ اوردھوئیں کے خطرے سے بھی خب



intelligent086
09-02-2015, 12:46 PM
اب آئی فون آگ اوردھوئیں کے خطرے سے بھی خبردار کرے گا (http://www.express.pk/story/388250/)

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/388250-iphone-1441127485-396-640x480.jpg
لندن: ایپل کمپنی نے ایک اسموک ڈٹیکٹر سینسر پیٹنٹ کرایا ہے جسے نہ صرف اگلے آئی فون بلکہ اسمارٹ واچ اور میک بکس میں بھی شامل کیا جائے گا۔
پیٹنٹ کا مقصد آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کو اس خطرے سے آگاہ کرنا یا کسی نیٹ ورک پر اس کی اطلاع فراہم کرنا ہے ، کمنپی کی جانب سے پیٹنٹ کی کم تفصیلات جاری کی گئی ہیں لیکن اس میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ فون میں موجود کئی سینسر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جن میں کیمرہ سینسر بھی شامل ہے جب کہ دھواں یا حرارت فون تک جاتے ہی وہ دیگر نیٹ ورک یا عمارت کو خبردار کرے گا تاکہ امدادی اداروں کو اطلاع دے نقصان سے بچا جاسکے۔

پیٹنٹ میں آگ و دھویں کو بھانپنے والے سینسرکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس صورت میں ایک الرٹ جاری کیا جائے گا، لوگوں کو چوکنا کرنے کے لیے تیز آواز خارج کی جائے گی یا پھر آگ بجھانے والے خود کار نظام کو الرٹ کیا جاسکے گا۔

UmerAmer
09-02-2015, 03:40 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
09-10-2015, 01:56 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing


خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ