PDA

View Full Version : امیر ترین بننے کے لیے مصنوعات کو مزید بہتر &am



intelligent086
08-20-2015, 01:24 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13628_86291641.jpg.pagespeed.ic.ym_1_wY7Dt .jpg

مصنوعات سے میری مراد وہ اشیاء ہیں جنہیں آپ ہر روز دیکھتے ہیں۔انہیںخریدتے ہیں اور انہیں استعمال کرتے ہیں یا جو مصنوعات آپ خود تیار کرتے ہیں ، وہ چیزیں جنہیں آپ فروخت کرتے ہیں اور جن چیزوں سے آپ اچھی طرح واقف ہیں۔اگر آپ ان مصنوعات کو بہتر سے بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ بہت جلد اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں، یعنی جلد از جلد دولت مند بن سکتے ہیں۔ یہ بات تو آپ کو بتائی جا چکی ہے کہ ہر شے اصلاح پذیر ہوتی ہے۔انسانوں کی بنائی ہوئی تمام اشیاء خام یا نامکمل ہوتی ہیں۔ان میں رفتہ رفتہ اصلاح کا عمل جاری رہتا ہے۔کسی بھی شے کو ایک نہیں بلکہ متعدد طریقوں سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ہر شخص کا ایک اپنا طریقہ کار ہوتا ہے اور اپنے مخصوص طریقے سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ بھی ایک لحاظ سے تخلیقی عمل کہلاتا ہے۔مثال کے طور پر’’جان لوگی بیرڈ‘‘ کے ٹیلی ویژن کو موجودہ حالت تک پہنچنے میں کتنے برس لگے ہیں اور کتنے لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔اس کی اصلاح کرنے یا اسے بہتر سے بہتر بنانے میں بیشمارلوگوں نے شب وروز محنت کی ہے اور یہ تگ و دو ابھی ختم نہیں ہوئی۔کون جانے آئندہ دس برسوں میں موجودہ مصنوعات کی کیاشکل ہوگی؟ سو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مصنوعات کوبہتر بنانے کا عمل ہمیشہ جاری رہتاہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہماری دنیاکی ہر شے خواہ وہ قدرتی ہو یا مصنوعی، وہ تغیر پذیر ہے۔اس کے علاوہ ایک بات اور بھی ہے وہ یہ کہ انسان فطرتاً تجسس پسند واقع ہوا ہے، وہ ہر شے میں مسلسل تبدیلی کا خواہش مندہے۔علاوہ ازیں کاروباری مسابقت کے اس دور میں ہر کوئی دوسرے سے بڑھ کرہاتھ مارنا چاہتاہے،ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے، دوسروں کے مقابلے میں زیادہ دولت کمانا چاہتاہے…لہٰذا اگر آپ جلد از جلددولت مندبننا چاہتے ہیں تو مصنوعات کوبہتر سے بہتربنایئے۔ (ایم آر کوپ میئر کی تصنیف ’’آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

UmerAmer
08-20-2015, 03:21 PM
Nice Sharing

Thanks For Sharing

intelligent086
08-23-2015, 08:58 AM
Nice Sharing

Thanks For Sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif