PDA

View Full Version : لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟



intelligent086
08-19-2015, 10:54 PM
لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟ (http://www.express.pk/story/384455/)

سید سبط حسان رضوی (http://www.express.pk/author/1857/syed-sibt-hassaan-rizvi/)
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/384455-t-1439983027-155-640x480.jpg
اگر یہ بات مان لی جائے کہ بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں تو پھر اُن لیپ ٹاپس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

یار سبط بھائی لیپ ٹاپ اسکیم (http://www.express.pk/story/157274/)کے فارم آئے ہوئے ہیں۔ فوٹو کاپی شاپ پر موجود ہیں۔ عون کی آواز میں خوشی کے ساتھ ساتھ ایک امید بھی تھی۔ میں نے چونک کر پوچھا آخری تاریخ کیا ہے؟ جواب ملا آج ہی آخری تاریخ بھی ہے۔

میں نے فوری طور پر فوٹو اسٹیٹ شاپ سے فارم لیا اور بھر کے عون کے حوالے کردیا۔ وہ بھی اپنا فارم جمع کرانے جارہا تھا۔ مگر کچھ نا امیدی یوں ہو چلی تھی کہ ہمیں سب سے آخر میں یہ خبر موصول ہوئی تھی اور سننے میں آرہا تھا کہ جامعہ کراچی نے طلباء کے نام پہلے ہی ایچ ای سی کو بھجوا دیے ہیں۔ بہرحال ہم نے بھی ہمت نہیں ہاری اور اچھی اُمید کے ساتھ فارم جمع کروادیا اور انتظار کرنے والوں کی صف میں آن کھڑے ہوئے۔

یہ واقعہ 2014 کے درمیان کا ہے جب میں جامعہ کراچی میں اپنے آخری سیمسٹر کے امتحانات کی تیاری میں مصروف تھا۔ خوش قسمتی میں اپنے شعبے کا پوزیشن ہولڈر رہا لیکن آج سن 2015 کا بھی آدھا حصہ ہم سے رخصت ہوچکا ہے مگر پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود بھی نہ تو میرا نام لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹر ہوا اور نہ ہی مجھے کہیں سے امید نظر آئی۔ تمام تر مایوسی اور افسوس کے باوجود نہ میں اِس حوالے سے لکھا اور نہ ہی کسی سے ذکر کیا۔

لیکن اِس بار لکھنے کا ارادہ داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے واقعے کے بعد کیا۔ جہاں گذشتہ دنوں طلباء لیپ ٹاپ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سڑکوں (http://www.thenews.com.pk/Todays-News-4-334944-DUET-students-demand-VCsremoval;-varsity-terms-unrest-attempt-to-sabotage-exams) پر نکل آئے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے لیپ ٹاپ کی تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا اور اِس حوالے سے اپنے رشتہ داروں اور منظور ِ نظر افراد کو نوازا ہے۔

ویسے دیکھا جائے تو یہ معاملہ نیا نہیں، بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں معاملہ یلو کیب اسکیم کا ہو، زلزہ زدگان کی مدد کے لیے آئی ہوئی امداد کا ہو، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہو یا (http://www.express.pk/story/167430/) پھر لیپ ٹاپ کی تقسیم کا ہو، ہر جگہ شکایتوں کے انبار ہوں گے، ہر جگہ ہیر پھیر کی اطلاعات موصول ہونگی۔ اگر کوئی واحد چیز جو اِن معاملات میں دیکھنے کو نہیں ملے گی تو وہ ہے شفافیت۔

ایک لمحہ کے لیے ہم مان لیتے ہیں کہ داود یونیورسٹی کے طلباء پرنسپل کے حوالے سے جو بھی کہہ رہے ہیں وہ سب غلط ہے۔ لیکن میں وہ کیسے بھول جاوں جو جامعہ کراچی میں ہوا؟ اگر پوزیشن ہولڈر کو لیپ ٹاپ نہیں دیے گئے تو پھر وہ کونسے تیس مار خان ہیں جن کو نوازا گیا ہے؟ اگر تو وہ میرٹ پر پورے اترتے ہیں تو میں بھی اُن کو مبارک باد کہوں گا لیکن شرط صرف میرٹ ہوگی۔ لیکن ایک بات جو یہاں قابل غور ہے وہ یہ کہ جامعہ کراچی اور جامعہ اردو جہاں طلبہ کا جمِ غفیر ہے حکومتی ترجمان کے مطابق وہاں لیپ ٹاپس کی بڑی تعداد بھیجی گئی۔ اگر یہ بات مان لی جائے تو پھر بھلا کوئی تو سمجھائے کہ اِن لیپ ٹاپس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔

یہاں کہنے کا ہرگز مقصد نہیں کہ یہ اسکیم بذات خود خراب یا ناقص ہے، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ اقدام خوش آئند ہے۔ لیکن اس حوالے سے مانیٹرنگ کا عمل بالکل بھی موثر نہیں ہے۔ اگر اس حوالے سے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جاتی اور تعلیمی گریڈز کے حساب سے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے تو جو واقعات کل سے داﺅد یونیورسٹی میں ہورہے ہیں نہ اُس کی نوبت آتی اور نہ دوسرے ادارے کے طلباء کو کوئی شکایت ہوتی۔

UmerAmer
08-20-2015, 03:22 PM
Nice Sharing

Thanks For Sharing

intelligent086
08-23-2015, 08:58 AM
Nice Sharing

Thanks For Sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif