PDA

View Full Version : انرجی ڈرنکس سے ایک گھنٹے میں کیا تبدیلیاں &



intelligent086
08-19-2015, 09:51 PM
انرجی ڈرنکس سے ایک گھنٹے میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
http://dunya.com.pk/news/2015/August/08-19-15/news_big_images/495x278x613619_66060194.jpg.pagespeed.ic.Xe3X2eww7 E.jpg

انرجی ڈرنکس سے ایک گھنٹے میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں

لاہور(دنیا نیوز) لیکن اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان انرجی ڈرنکس کے نتیجے میں انہیں عارضی طورپر توانائی تو مل جاتی ہے لیکن اسکے سائیڈ ایفکٹس مستقبل میں صحت کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں بلکہ ان کو پینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ہمارے جسم میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس پینے کے بعد چند گھنٹوں میں کیا کچھ تبدیلیاں ہمارے جسم میں رونما ہوتی ہیں۔ 10 منٹ میں: انرجی ڈرنکس پینے کے 10 منٹ کے اندر اس میں موجود کیفین خون میں شامل ہوکر دل تک پہنچتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھانا شروع کردیتا ہے ۔ برطانوی ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کیفین کے اثرات خون میں تیزی سے سرایت کر جاتے ہیں۔ 15 سے 45 منٹ کے درمیان: 15 سے 45 منٹ کے دوران کیفین مکمل طور پر خون میں شامل ہوجاتا ہے دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کیفین کا لیول اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔ آپ خود کو الرٹ محسوس کریں گے اور خود کو توانا محسوس کرنا شروع کردیں گے ۔ 5 گھنٹوں میں: انرجی ڈرنکس لینے کے 5 یا 6 گھنٹوں میں کیفین کا لیول کم ہونے لگتا ہے اور یہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ برٹش ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے اندر کیفین کا اثرختم ہوجاتا ہے یعنی اگر آپ نے دوپہر کو انرجی ڈرنک لیا ہے تو رات تک اس کے اثرات ختم ہوجائیں گے ۔ 12سے 24 گھنٹوں میں: انرجی ڈرنکس ایک ریگولر ڈرنکس آئٹم ہے جس کے چھوڑتے ہی 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر اس کے اثرات شروع ہو جاتے ہیں اور ایسا شخص سر درد، چڑ چڑا پن اور قبض کا شکار ہوسکتا ہے ۔ یہ ڈرنکس صحت کے لیے اچھے ہیں یا برے اس پر برٹش ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ایما کا کہنا ہے کہ اس میں شوگر اور کیلوریز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

Arosa Hya
08-19-2015, 10:02 PM
ye use kon krta hai ............ less than 2% in pakistan

KhUsHi
08-20-2015, 01:18 AM
Thanks for great sharing

intelligent086
08-20-2015, 01:38 AM
ye use kon krta hai ............ less than 2% in pakistan


Thanks for great sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif