PDA

View Full Version : مور، قوم اور پاکستان ریلوے کے نام ایک پیغا



intelligent086
08-17-2015, 10:24 AM
مور، قوم اور پاکستان ریلوے کے نام ایک پیغام! (http://www.express.pk/story/383792/)

احسن عمر (http://www.express.pk/author/2068/ahsan-umar/)

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/383792-moor-1439637196-688-640x480.jpg

آئٹم سانگ، چربہ، بالی ووڈ مصالحہ، ہالی ووڈ نرالہ، ان تمام موضوعات کو پڑھ کر قارئین یقینی طور پر اکتا چکے ہیں، لیکن ہائے رے ہماری فلم انڈسٹری کی قسمت، یہاں کچھ منفرد کام ہو تو مجھ جیسا فلمی شوقین بھی کاغذ قلم تھام کر کچھ لکھنے کی جسارت کرتا ہے۔
مگر مایوسی کے اندھیروں میں گھری اور بالی ووڈ کی سنہری زنجیروں میں جکڑی پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس وقت کچھ اُمید نظر آئی جب گزشتہ برس سے کچھ معیاری فلمیں سنیما کی زینت بننی شروع ہوئیں۔ خیر ماضی کی فلموں پر تبصرہ کرنے سے بہتر کہ میں آپ کو اس یومِ آزادی پر ریلیز ہونے والی فلموں کا کچھ احوال بتاوں۔ یہ بات یقیناً خوش آئند ہے کہ تقریباً 40 سال بعد یومِ آزادی کے موقع پر 3 پاکستانی فلمیں سنیما کی زینت بنیں گی یعنی مور، دیکھ مگر پیار سے اور شاہ۔ ان تینوں فلموں میں سے شائقین کی توجہ صرف مور کی جانب مرکوز ہے۔ وجہ یقینی طور پر وہ 3 سال ہیں جب سے لوگ اس کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
مور حقیقی معنوں میں ایک پاکستانی کو جھنجھوڑ دینے والی فلم ہے۔ اس کی خوبصورت عکاسی و ہدایتکاری کا سہرا یقینی طور پر اس کے ہدایتکار جامی کو جاتا ہے۔ مور کہانی ہے ایک اسٹیشن ماسٹر کی جو بلوچستان کے ایک گاؤں میں رہتا ہے۔ اس کا بیٹا کراچی میں روزگار حاصل کرنے کیلئے ایک غلط راہ اختیار کر لیتا ہے۔ ’’مور‘‘ ایک بلوچی لفظ ہے۔ جس کا مطلب ہے ’’ماں‘‘۔ یہاں مرکزی کردار کو اپنی ماں کا سودا کرتے دکھایا گیا ہے۔ جس پر اس کا ضمیر اسے مسلسل ملامت کرتا رہتا ہے اور بالآخر وہ اپنی مور یعنی زمین جو اس کیلئے ماں سے کم نہیں کا سودا روک دیتا ہے۔
اس کہانی میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ہمارا تاریخی ورثہ ’’پاکستان ریلوے‘‘ زبوں حالی کا شکار ہوا اور بدعنوانی کس طرح لوگوں کو بے حس بناتی ہے۔ اس فلم کی خاص بات بلوچستان کے وہ مناظر ہیں جو ایک فلم بین کی آنکھ ابھی تک نہیں دیکھ سکی ہے۔ برف سے ڈھکے خوبصورت پہاڑ اور وادیاں۔
فلم کا ابتدائیہ تھوڑا دھیما ہے۔ لیکن اس کے بعد اس فلم میں آپ کی دلچسپی آپ کو نشست سے ہلنے بھی نہیں دے گی۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں شامل ہیں۔ حمید شیخ، شاز خان، سمیہ ممتاز، ایاز سمّوں، عبدالقادر، سونیا حسین، شبیر رانا، سلطان حسین، جامی اور ایشیتا محبوب۔
فلم کی خوبصورت موسیقی ’’اسٹرنگز‘‘ نے دی ہے اور خوبصورت گیت انور مقصود نے لکھے ہیں۔ فلم کے حوالے سے انور مقصود صاحب کا کہنا ہے کہ

’’ہر سال 14 اگست کو ہم آزاد ہوجاتے ہیں، 15 اگست سے پھر مصیبت شروع ہوجاتی ہے، تو یہ فلم اس مصیبت کے بارے میں ہے جو 15 اگست سے شروع ہوتی ہے۔‘‘
مور ایک سنجیدہ نوعیت کی فلم ہے۔ جو حقیقی واقعات پر مبنی ہے، اس لئے اسے دیکھنے والے ہلا گلا یا تفریح کی نیت کرکے سنیما کا رخ نہ کریں۔ یہ جامی کا ایک تحفہ ہے یوم آزادی پر قوم اور پاکستان ریلوے کے نام۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

UmerAmer
08-17-2015, 02:56 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 01:29 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing





http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif