PDA

View Full Version : کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مش



intelligent086
08-17-2015, 10:02 AM
کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ، 5 دہشتگرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی (http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/293736_1)


http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-17-15/news_big_images/293736_88984688.jpg

کراچی (دنیا نیوز)کراچی منگھو پیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
عروس البلاد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان گنت قربانیوں اور شب و روز محنت کے بعد کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ مشترکہ ٹیم کی جوابی فائرنگ کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے ، پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

KhUsHi
08-17-2015, 11:27 AM
Thanks for sharing

UmerAmer
08-17-2015, 02:56 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 01:11 AM
Thanks for sharing


Nice Sharing
Thanks For Sharing




http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif