PDA

View Full Version : حکومت کی ناراض بلوچ قیادت کو منانے کی کوشش



intelligent086
08-16-2015, 01:10 AM
حکومت کی ناراض بلوچ قیادت کو منانے کی کوششیں جاری


http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-15-15/news_big_images/293605_83503102.jpg

حکومت کی ناراض بلوچ قیادت کو منانے کی کوششیں جاری۔ لندن میں صوبائی وزیر ثنا اللہ زہری کی خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات کی۔
لندن: (دنیا نیوز) حکومت کی ناراض بلوچ قیادت کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خان آف قلات آغا سلیمان داؤد کو وطن واپس لانے کیلئے حکومتی و قبائلیسطح پر دوسری بار رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے لندن میں خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات کی۔ دونوں قبائلی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران بلوچستان کے قبائلی و سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نواب ثناء اللہ زہری نے کہا خان آف قلات کو صوبے کے مفادات کے پیش نظر وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں قبائلی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا ایک اور راؤنڈ آئندہ 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ادھر بلوچستان میں بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ملاقات کو قبائلی لوگ بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔

UmerAmer
08-16-2015, 02:40 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:33 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif