PDA

View Full Version : میرا دل، میری جان، پاکستان پاکستان!



intelligent086
08-14-2015, 02:25 AM
میرا دل، میری جان، پاکستان پاکستان! (http://www.express.pk/story/382831/)


خوشنود زہرا (http://www.express.pk/author/1955/khushnood-zehra-2/)


http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/382831-pak-1439360840-794-640x480.jpg

اگست 1947 ایک سبز ہلالی پرچم دنیا کے نقشے پر اُبھرا، ایک ایسی مملکت جس کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے جانیں قربان کیں لیکن آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ قائد کی انتھک محنت، کاوش اور قربانیوں کا زندہ پیکر، اے سوہنی دھرتی تیری آزاد اور پاک فضائیں ہی تو بھاتی ہیں تیرے متوالوں کو، تیرے بیٹے سرحدوں پار اور سرحدوں کے اندر بھی دہشت گردوں اور تیرے دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔
تیرے گلستان، پربت، جھیل، دریا تیرے حسن و پاکیزگی کے عکاس ہیں۔ اس آزادی کو محسوس کرو ان پاک فضاؤں میں، اس مٹی کی سوندھی مہک میں رب کا شکر ادا کرو۔ اس بیش قیمت نعمت کے لئے، اے عزیزِ من سب پاکستانیوں کا عزم ہے تیری سلامتی اور تیری ترقی، آزادی کاجشن برپا ہے اس وطن کی گلیوں، محلوں میں، آزادی کی خوشی عیاں ہے ان سبز پوشاکوں ان چمکتے چہروں سے ۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-A-1439293478.jpg
یہ ذوق یہ شوق، میرے وطن تیرے جشن منانے کے لئے ہم سجائیں گے اس ارضِ زمیں کو، خود کو، یہ تیاریاں، سجاوٹ آزادی کا احساس ہی تو ہیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-B-1439293739.jpg
اس جھنڈے سے اب قوم کی لاج ہے، اس جھنڈے پہ سب کی نظر آج ہے
جان سے کیوں نہ ہم کو یہ پیارا رہے، چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-C-1439293813.jpg
تو ہی تو ہے میرا گھر، میرے چمن، میرے وطن، میرے مقدر میں ہے ارضِ پاک پر بکھرا میرا رزق ۔۔۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-D-1439293858.jpg
میں پاکستانی ہوں، تن سے بھی اور من سے بھی، میرا دل، میرا چہرہ پاکستانی، میرا پہنا وا، سج دھج بھی پاکستانی
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-E-1439293978.jpg
آزادی ایک جنون، ایک جہدِ مسلسل، منتقل کرنا ہے مجھے، اپنی نسل کو شعور دینا ہے ارضِ پاک سے محبت کا، تعمیر کا
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-F-1439294026.jpg
میرا دل، میری جان پاکستان، میری پہچان، میری شان، نثار تجھ پر جان، سدا جیوے میرا پیارا پاکستان
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-G-1439294287.jpg
اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے یہ وطن، یہ آزادی تیری جہدوجہد، کاوشوں کا مظہر ہے، اے قائد تجھے سلام
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-H-1439294349.jpg
یہ سبز پہناوا ہی تو پہچان ہے، میری آرائش کا سامان، کیوں نہ اس رنگ میں ہی سب رنگ جائیں، بچے، بوڑھے اور جوان
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-I-1439294413.jpg
نثار تیری گلیوں کے اے وطن، یہ رونق، یہ شادمانی، اے پاک دھرتی کسی دشمن کے کی میلی نظر ان چمکتے چہروں پر نہ پڑے، سلامت رہیں تیرے بیٹے
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/0-J-1439294484.jpg
ہوا کے دوش پر لہراتا یہ سبز ہلالی پرچم سدا اونچا ہی رہے گا، تیرے رکھوالے اس پرچم کو سر بلند رکھنے کے لئے ہیں پرعزم۔

UmerAmer
08-14-2015, 03:08 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

hir
08-15-2015, 09:52 AM
Nice pictures...

intelligent086
08-18-2015, 08:51 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing


Nice pictures...

http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif