PDA

View Full Version : آزادی کا جشن شروع، گلی گلی، قریہ قریہ سج گی



intelligent086
08-14-2015, 01:36 AM
آزادی کا جشن شروع، گلی گلی، قریہ قریہ سج گیا، مادر وطن کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم


http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-13-15/news_big_images/293334_72827069.jpg

اسلام آباد/ لاہور: (دنیا نیوز) قوم یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ منائے گی۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکوں، اہم سرکاری اور نجی عمارتوں، گھروں، گلیوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ وزیراعظم کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ صوبائی دارالحکومتوں، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔ چودہ اگست ہماری آزادی کا دن ہے۔ آج یہ عہد کرنا ہو گا کہ پیارے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دیں گے لیکن اس کو کبھی ٹھیس نہیں لگنے دیں گے۔ ہر سال 13 اگست کی شب جشن آزادی کے موقع پر شہر لاہور کو دلہن کی طرح برقی قمقمے روشن کرکے سجایا جاتا ہے۔ اس سال بھی زندہ دلان لاہور آزادی کا جشن منانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شہر کی بڑی چھوٹی، سرکاری اور نیم سرکاری عمارات کو روشن کر دیا گیا ہے۔ مال روڈ، لبرٹی، ہال روڈ اور سٹیشن پر بھی چراغاں دیکھنے لائق ہے۔ زندہ دلان لاہور یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر خوشی منانا نہیں بھولتے اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لئے بہت سے لوگ تو اپنی گاڑیوں پر قومی پرچم سجائے بھی نظر آ رہے ہیں۔ شہر لاہور کے گلی کوچوں میں چراغاں کا منطر اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اور قیام پاکستان پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان اور پاک فوج کی جانب سے کوئٹہ میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے جوش و خروش سے یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ دس سال بعد کوئٹہ میں اتنے بڑے اور شایانِ شان طریقے سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد اس رنگارنگ تقریب سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر جشن آزادی کو منا رہے ہیں۔

UmerAmer
08-14-2015, 03:10 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-16-2015, 12:56 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing



http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif