PDA

View Full Version : وہ عجیب باتیں جو شادی کرتے ہی آپ کو لوگوں سے &



KhUsHi
08-12-2015, 02:39 PM
http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-08-12//news-1439319896-7912_large.jpg
لندن(نیوزڈیسک)دنیا میں تقریباًہر انسان شادی کرتا ہے اور جو نہیں کرتے ان کے دل میں یہ خواہش ضرور موجود ہوتی ہے۔شادی کے وقت دیگر لوگوں کی جانب سے کچھ ایسی باتیں بھی بتائی جاتی ہیں جو کہ بالکل اچھی نہیں لگتی۔آئیے آپ کو کچھ ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
شادی شدہ زندگی کیسی چل رہی ہے
یہ سوال سن کر ہر بندے کاخون کھولنے لگتا ہے۔ہر انسان کے دل میں خیال آتا ہے کہ’ ظاہر ہے کہ اتنی جلدی تو لڑائی شروع نہیں ہوسکتی۔ابھی شادی ہوئی ہے اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں دوسرے دن ہی لڑپڑؤں گا۔‘
کوئی فرق محسوس ہوا؟
اب یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے بارے میں سنتے ہی بندہ غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے۔ایک فرق تو پڑا ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی آگیا ہے لیکن اب سوال پوچھنے والے کو کس طرح سمجھا یاجائے۔
کیا یہ تمہاری عمرہے شادی کی؟
اگرعمر زیادہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ بوڑھے ہوگئے اوراگرعمر کم ہو تو مشورہ ملتا ہے کہ جلد کر لی اور اگر مناسب عمر ہو تو بتایا جاتا ہے کہ تھوڑا انتظار کرلیتے،اب انسان کسی کو کیا سمجھائے ۔
بچہ کب پیدا کررہے ہو؟
شادی آپ کی ہوئی ہے لیکن مسئلہ باقی لوگوں کوپڑگیاہے کہ جلدی سے بچہ ہوجائے۔
تم شادی کے بعد بالکل بدل گئے ہو؟
اب کسی کو کیا کہیں کہ یہی تو دن ہیں کہ جب مجھے اپنے جیون ساتھی کو سمجھنا ہے ۔
تم ہوتے کہا ں ہو آج کل؟
شادی ہوئی ہے تو ظاہر ہے کہ جیون ساتھی کے ساتھ ہوں۔اسے وقت دینا ہے،اس کے بارے میں جاننا ہے،کئی لوگوں نے دعوتوں پر بلا رکھا ہے۔اتنی مصروفیت کے بعد کوئی یہ سوال کرے تو غصہ آجانا ایک قدرتی امر ہے۔
ہنی مون پر نہیں گئے ابھی تک؟
شادی کو چند دن ہوئے ہیں اور آپ کو ہمارے ہنی مون کی یاد آگئی۔کچھ لوگ یہ سوال پوچھ کر ویسے ہی غصہ دلا دیتے ہیں۔
تم نے اپنا نام تبدیل کیوں نہیں کیا؟
اکثر لڑکیوں کو سے یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کانام استعمال کیوں نہیں کررہیں۔یہ سوال بھی ایک انتہائی عجیب سوال ہے۔

PaRdEsI RaJa
10-01-2015, 04:09 PM
Nice one