PDA

View Full Version : موبائل چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات



intelligent086
08-07-2015, 01:37 AM
http://dunya.com.pk/news/taza/small_image/495x278x1108_71389413.jpg.pagespeed.ic.e6HYca5pRf. jpg

دنیا بھر میں موبائل چوری پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں امریکی شہروں نیویارک اور سان فرانسسکو میں نئے اقدامات آزمائے جائیں گے۔حکام چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات پر ٹیسٹ کریں گے۔اس ٹیسٹ میں یہ بات معلوم کی جائے گی کہ نئے اقدامات موبائل چوروں کے حربوں کے خلاف کس حد تک مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔دنیا کے بڑے شہروں کے حکام نے موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں پر موبائل چوری کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔نیویارک میں 40 فیصد چوریاں موبائل کی ہوتی ہیں۔ موبائل چوری اس قدر عام ہے کہ پولیس نے اسے ’ایپل پِکنگ یا ایپل اٹھانے‘ کا نام دیا ہے۔اسی طرح لندن میں بھی موبائل فونز کی چوری میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ لندن کے میئر کے دفتر کے مطابق چوری کے 75 فیصد واقعات موبائل چوری کے ہوتے ہیں اور دس ہزار موبائل سیٹ ماہانہ چوری ہوتے ہیں۔ایپل کا ایکٹیویشن لاک نئے آئی فون اور آئی پیڈ سافٹ ویئر کا حصہ ہوگا۔موبائل چوری کرنے کے فوراً بعد چور موبائل کو ڈی اکٹیویٹ کر دیتے ہیں تاکہ ان کا سراغ نہ لگایا جا سکے۔ایکٹیویشن لاک کا مقصد موبائل کو دوبارہ ایکٹیویٹ کرنا مشکل بنانا ہے کیونکہ اس کے لیے موبائل کو رجسٹر کرتے وقت دی گئی اصلی لاگ اِن کی تفصیلات کی ضرورت ہوگی۔

PRINCE SHAAN
08-07-2015, 08:48 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

UmerAmer
08-07-2015, 03:09 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

Aseer e Wafa
08-08-2015, 02:29 PM
hmm sahe

intelligent086
08-09-2015, 10:35 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ




Nice Sharing
Thanks For Sharing


hmm sahe


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif