PDA

View Full Version : نظریہ پاکستان اور آج کا پاکستان



intelligent086
08-07-2015, 01:21 AM
نظریہ پاکستان اور آج کا پاکستان
http://blogs.dunyanews.tv/wp-content/uploads/temp/0749548001399756229.jpg

واہ رے نظریہ پاکستان واہ رے سر سیّد کے دو قومی نظریہ واہ رے شاعرِ مشرق کا خواب

نظریہ پاکستان، دو قومی نظریہ کی اساس ، دو الگ الگ قومیں، ہندو اور مسلمان، الگ نظریات، مختلف رسوم و رواج،معاشی و معاشرتی نظام جدا، مسلمان ایک اللہ کا ماننے والا، ہندو ہاتھ کی تراشی کٹھ پتلیوں کی پوجا کرنے والا۔ مسلمان نبی ﷺ کا سچا امتی جبکہ ہندو اپنے عقائد کی بنا پر مسلمان کا پکّا دشمن۔ آج جب قیامِ پاکستان کا جذبہ اور اس جذبہ میں اک مقدس فرض(اسلامی قوانین، شریعتِ محمدی ﷺ) کی تکمیل کا عزم دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں پر۔افسوس ہوتا ہے اس ماں پر، جس نے اپنا نومولود بچہ تو نیزہ پر چڑھانا گوارہ کرلیا لیکن تحریکِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا کہ آنے والے نومولود جب لڑکپن و جوانی کو پہنچیں گے تو اک آزاد اسلامی ریاست میں اک آزاد مسلمان بن کر اسلامی قوانین کے عین مطابق زندگی گزاریں گے۔
افسوس ہوتا ہے اس بوڑھے والد پر کہ جس کے سینے پر تحریکِ پاکستان کے زخم آج بھی نمایاں ہیں۔ افسوس ہوتا ہے ان ماؤں پر جنہوں نے خبیث ہندو بنیوں سے صرف اپنی عزت کی رکھوالی کی خاطر اور تحریکِ پاکستان میں اپنے دلیرانہ کردار کو رقم کرنے کی خاطر کنوؤں میں چھلانگیں لگا دیں۔ افسوس صد افسوس! یہ سب قربانیاں کس کے لئے؟؟؟ آخر کو یہ پاکستان بن ہی گیا لیکن حاصل کیا ہوا؟؟ ملک کا وہ کونسا گوشہ، کوئی ایک کونہ، جہاں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام لاگو ہوا ہو؟ آج جب ٹی وی پر دیکھتا ہوں تو اک طرف خبر ہے،غریب ماں نے غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو زہر کھلا دیا۔
جبکہ اسی چینل کے ایک دوسرے ایٹرٹینمنٹ چینل پر عالیشان اسٹیج، مخلوط رقص ! بھارتی گانے ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، شاندار لباس زیبِ تن کئے مرد و زن آخر یہ دوہرا معیار کیوں؟؟ بلاشبہ فحاشی وعریانی کا علمبردار یہی میڈیا ہے اک طرف غربت کی چکی میں پستی اک ماں نے حالات سے مجبور ہو کر اپنے گھر کے چراغوں کو بجھا دیا اور تم ناچتے ہو، تم گاتے ہو، تم ہندو کی تقلید کرتے ہو، تم امن کی آشا کا راگ الاپتے ہو، تم روشن خیالی کے علمبردار بنتے ہو، تم اسلام سے دوری اختیار کرے ہو، تم ڈرتے ہو اس شریعت سے جو میرا نبی ﷺ لے کر آیا، تم ڈرتے ہو ان اسلامی قوانین سے کہ جس میں عورت کی حرمت و ناموس کی حفاظت ہے، دراصل عورت کی آزادی نہیں بلکہ ، عورت تک پہنچنے کی آزادی چاہتے ہو
لیکن یاد رکھو، نظریہ پاکستان کے محافظین ابھی بھی موجود ہیں تم ناچو، تم گاؤ، تمہاری پکڑ عنقریب اللہ کے ہاں ہوگی، انشاء اللہ

CaLmInG MeLoDy Gorgeous Princess Nimra Rashid; Arosa Hya ayesha intelligent086 Ainee maya BDunc UmerAmer Rania PRINCE SHAAN Roomi Special.Girl (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=672)

PRINCE SHAAN
08-07-2015, 08:46 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

UmerAmer
08-07-2015, 03:06 PM
Bohat Khoob
JazakAllah

Aseer e Wafa
08-08-2015, 02:30 PM
sahe kaha aisa he hai

CaLmInG MeLoDy
08-08-2015, 06:24 PM
Bohot khoob

KhUsHi
08-08-2015, 09:31 PM
Great sharing

intelligent086
08-09-2015, 10:36 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ




Bohat Khoob
JazakAllah


sahe kaha aisa he hai


Bohot khoob


Great sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

ayesha
08-18-2015, 08:41 AM
hmmm...good sharing..

intelligent086
08-18-2015, 08:50 AM
hmmm...good sharing..

http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif