PDA

View Full Version : اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگی



intelligent086
08-04-2015, 02:03 AM
اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر حسین ادائیں







ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ سیدالاولین صلی اللہ علیہ وسلم اور سید الآخرین صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی ذاتِ والاصفات کے اسماء گرامی ہیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے لئے ہر رنگ ونسل وملک مِلت کے رہبر و راہنما ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کی نسبت سے اللہ نے آپ کو ایسی پیاری وعالمگیر زندگی دی ہے جسمیں ہر انسان کے لئے نمونہ ہے۔اب یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف عبادت کے چند اصول بتا دیے گئے اور بس؛ایسا نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر اداء لباس ،خوراک،صفائی واصولِ زِینت سب ہی حسین ترین ہیں، سید نفیس رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس کلام میں شاید ہمیں یہی سمجھایا ہے:
دستِ قدرت نے ایسا بنایا تجھے ، جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے
اے ازل کے حسیں ،اے ابد کے حسیں،تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
صلی اللہ علیہ وسلم
جس انسان کی عادات کی نگرانی خود اللہ فرماتے ہیں اس کی ادائوں کی خوبصورتی میں نقائص نکالنے والاایسا ہے جیسا وہ آدمی جو سورج کی روشنی کو اپنے چراغ سے کم سمجھ رہا ہے،دنیا بھر کی سجاوٹیں اور جنت کی رعنائیاں جن کے دم قدم کے لئے ہوں اور ان کی آرائش و زیبائش کی نگرانی بھی اللہ خود فرماتیہوں تو ان کے پہناوے اوران کی حسن کاریاں اورآدابِ زینت کس پائے کے ہوںگے؟
حضرت شاہ نفیس رحمۃ اللہ علیہ مرحوم کہتے ہیں:
بزمِ کونین پہلے سجائی گئی،پھر تیری ذات منظر پہ لائی گئی
سید الاولین،سید الاخرین تجھ سا کوئی نہیں،تجھ سا کوئی نہیں
صلی اللہ علیہ وسلم
اس باب میں اسی ضابطہء حُسن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہمارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حسین تو ہر ایک مانتا ہے لیکن اس بات کی سمجھ بہت کم لوگوں کو ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ادائوں(مسنون اعمال وعادات کو) کو سب سے زیادہ خوبصورت ماننے اور اپنانے والے اہل ایمان بھی حسین ہو جاتے ہیں۔

PRINCE SHAAN
08-04-2015, 08:08 AM
اتنی خوبصورت شیئرنگ پر آپکا شکریہ

UmerAmer
08-04-2015, 02:54 PM
JazakAllah

intelligent086
08-05-2015, 12:42 AM
اتنی خوبصورت شیئرنگ پر آپکا شکریہ




JazakAllah



http://www.mobopk.com/images/mashaallahjazakajej.gif
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

Dr Danish
08-08-2015, 10:37 AM
Subhan Allah
jazak Allah Khair

intelligent086
08-11-2015, 02:13 AM
Subhan Allah
jazak Allah Khair





http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

http://www.mobopk.com/images/mashaallahjazakajej.gif