PDA

View Full Version : فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات



intelligent086
08-02-2015, 02:41 AM
فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات (http://www.express.pk/story/377333/)

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/377333-film-1437548374-859-640x480.jpg

شجاع حیدر (http://www.express.pk/author/2040/shuja-haider/)


یہ سال پاکستانی فلمی صنعت کے لئے کسی حد تک خوش قسمت و خوش آئند ثابت ہورہا ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد یکے و دیگرے پاکستانی فلمیں سینماوں کی زینت بنیں (http://www.express.pk/story/373442/)۔ عید الفطر سے عید الاضحی تک تقریبا 6 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گیں۔ جہاں تک یہ بات اک حد تک خوش آئند ہے وہی دوسری طرف یہ صنعت سے وابستہ لوگوں سے چند تقاضوں کی بھی طلبگار ہے۔ کیونکہ فلم کا براہ راست تعلق ہماری زندگیوں سے ہے، اس لئے فلمسازی کو محض اک کاروباری عمل نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ بننے دیا جاسکتا ہے۔
فلم چاہے کیسی بھی ہو، سماج پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ضرور ہوتی ہے۔ اس لئے فیض احمد فیض نے مضمون فلم اور ثقافت میں فلم کا کسی بھی سماج کے فکر وعمل کا رشتہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ

’’اتنا سب مانتے ہیں کہ فلم یا فلم سازی کا محض کاروبار ہی نہیں بلکہ معاشرے کے فکر و عمل سے بھی کچھ نہ کچھ رشتہ ہے۔ چنانچہ جس طور سے کسی دوا فروش کو کاروبار کے نام پر زہرفروشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بالکل اسی طرح کسی کو انڈسٹری کے نام پر معاشرے کے اخلاق بگاڑنے کی چھٹی نہیں دی جاسکتی‘‘۔
اسی لئے محض کاروباری مقاصد کے خاطر کسی کو فلم میں آئٹم سونگ ڈالنے کی اجازت (http://www.express.pk/story/340536/) نہیں دی جاسکتی۔ فنی اعتبار سے اگر بات کریں تو فلم اب اک مکمل فن کی صورت اختیار کرچکا ہے، جیسے ادب، فائن آرٹ، موسیقی، تھیٹر و دیگر فنونِ لطیفہ ہے۔ جس طرح ان فنون میں اپنی بات کہنے کے لئے مختلف تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح فلم بھی چند اصولوں کی پابند ہے اور ان اصولوں کو کسی کے کاروباری مقاصد کی خاطر قربان نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ ایک غیر معیاری فلم سے صرف فلم متاثر نہیں ہوتی بلکہ اس کا دیگر فنون پر بھی منفی اثر پڑتا ہے (http://www.express.pk/story/358154/)۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک فلمساز کے ساتھ موسیقی کار، فائن آرٹس و دیگر فنون سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ فلم کا دیگر فنون پر پڑنے والے اثر کے حوالے سے اپنے مضمون فلم اور ثقافت میں فیض صاحب نے لکھا کہ
’’فلم اور فنون منفرد نہیں بلکہ مرکب ہے جس میں ادب، موسیقی، رقص، فوٹو گرافی، اداکاری سبھی کچھ شامل ہے۔ اس لئے فلم کے فن سے صرف فلم ہی نہیں باقی فنون بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ قریب قریب ہر فن کے بارے میں معاشرے کا ذوق بیشتر فلم ہی کے ذریعے سے مرتب ہوتا ہے‘‘۔
فلم صرف سماج میں فنونِ لطیفہ کے بارے میں اجتماعی شعور کی تعمیر میں ہی نہیں بلکہ انسانی زندگی کے دیگر معاملات پر بھی اثر ڈالتی دکھائی دیتی ہے۔ کیونکہ اسکرین پر موجود کردار صرف فلمی کردار کی حد تک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ محسوس وغیر محسوس طریقوں سے اپنے دیکھنے والوں کی تربیت بھی کر رہا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں کا حصہ بن جاتا ہے۔ فلم دیکھنے والے اس کردار کا مثبت ومنفی، دونوں طرز کے اثر قبول کرتے ہیں، اس کی حرکات نیز اس کی شکل و صورت تک کی بھی نقل کرنے کی کوشش کرتے (http://www.express.pk/story/348512/) ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ عامر خان کی 2009 میں آنے والی فلم گجنی میں عامر خان کا ہئیراسٹائل لوگوں میں بہت مقبول ہوا تھا جبکہ ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ہر کوئی معروف پاکستانی ہیرو وحید مراد جیسے بال بنانا چاہتا تھا۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں یہاں تک ہوا کہ سن 1997 میں کرائم ٹرالر فلم ’’ہیٹ‘‘ سے متاثر ہوکر دو امریکی باشندوں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس واردات میں قریب قریب بینک لوٹنے کا وہی طریقہ اپنایا، جو فلم میں دکھایا گیا تھا۔ الغرض، جس موثرانداز میں فلم اپنے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ سکتی ہے شاید وہ انداز دیگر فنون میں نہیں پایا جاتا کیونکہ فلم انسانی تجربہ سے زیادہ قریب تر محسوس ہوتی ہے۔
http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/0-gajini-1437539382.jpg
ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلم محض تفریح کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ فلم اک فن ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو بہت کچھ سکھایا جاسکتا ہے۔ میری فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسی فلمیں دیکھنے سے گریز کریں جو صرف تفریح کی خاطر چند سرمایہ داروں کے کاروباری مقاصد کو پیش نظر رکھ کر بنائی گئیں ہیں بلکہ ایسی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیں جو اپنے دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کریں اور معاشرے میں نئی تمدن کی راہیں ہموار کریں۔دوسری یہ کہ ہمیں فلم کے حوالے سے اپنی ایک رائے قائم کرنی ہوگی، جس کی بنیاد فلم کے اصولوں اور ہماری معاشرے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی گئی ہوں۔

KhUsHi
08-02-2015, 07:08 AM
hmmmm
Thanks for nice sharing

PRINCE SHAAN
08-02-2015, 12:31 PM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

intelligent086
08-03-2015, 03:11 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif