PDA

View Full Version : "خالص جمهوریت" پائندہ باد



$low Poision
07-25-2015, 11:01 AM
زرداری کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوسکی۔
الطاف حسین کی دہشت گردی ثابت نہیں ہوسکی۔
شریف برادران کی منی لانڈرنگ اور قرضوں کی معافی ثابت نہیں ہوسکی۔
بینظیر کا سرے محل زرداری کا نام پوگیا لیکن اس محل کی خریداری ثابت نہیں ہوسکی۔
مشرف نے کھلے عام 12 مئی کو کراچی میں قتل عام کا اعتراف کیا لیکن یہ کیس بھی اس پر ثابت نہ ہوسکا۔
چوہدری برادران نے اربوں روپے کرپشن کی، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
یوسف گیلانی نے کھلے بندوں ترک وزیراعظم کی بیوی کا ہار چوری کیا اور پھر دباؤ پڑنے پر لوٹا دیا، لیکن یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
نواز اور شہبازشریف کی اولادوں کے کاروبار باہر ہیں لیکن ان کی ملک میں سرکایہ کاری سے عدم دلچسپی ثابت نہیں ہوسکی۔
اسحاق ڈار کے بیٹوں کی دبئی میں اربوں کی پراپرٹی ھے لیکن پھر بھی اسحاق ڈار کی فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ ملک میں نہ لانے کی پالیسی ثابت نہ ہوسکی۔
طاہرالقادری نے 21 سال عالم رویا میں امام ابو حنیفہ کے ساتھ علم حاصل کیا، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
جنید جمشید کے کرتے بکنے کے ساتھ ہی اس کی ٹی وی پر دلچسپی بڑھ گئی، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
مشرف کی آدھی کابینہ اس وقت ن لیگ میں ھے، پھر بھی نوازشریف کی آمریت دوستی ثابت نہیں ہوسکی۔
زرداری دبئی میں بیٹھ کر سرکاری خرچے پر سندھ حکومت کا اجلاس بلاتا ھے لیکن پھر بھی اس کے بے غیرتی ثابت نہیں ہوسکی۔
ایان علی کے پرس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوا لیکن وہ منی لانڈرنگ کررہی تھی، یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔
کراچی جاتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں لیکن وہ چھوڑ دی گئی کہ ان سے کیا واقعی نشہ ہوتا تھا، یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔
پاکستان کی اشرافیہ امیر سے امیر تر اور عام آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ھے، پھر بھی اشرافیہ کچھ برا کر رہی ھے، یہ بات آج تک ثابت نہیں ہوسکی۔
ایسے میں اگر جوڈیشل کمیشن میں پچھلے الیکشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی تو کوئی بڑٰی بات نہیں
لیاقت علیخان،جنرل ضیاءالحق اور بینظیر بهٹو کے قتل پر کمیشن رپورٹ کے نتائج ،حمودالرحمن کمیشن اور کارگل کمیشن کی واضع رپورٹ ،ماڈل ٹاون میں 14 قتل اور 100 لوگوں کو گولیاں لگنے میں "خلائ مخلوق" کی ملوث هونے کو ثابت کرتی اور وزیر اعلی و وزیرقانون کو فرشتہ ثابت کرتی جوائنٹ انویسٹیگیشن رپورٹ،چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار کی کرپشن کیس میں کلئر نس کے بعد اور ایان علی کی ائرپورٹ پر منی لانڈرنگ کو بہن بهائ کے درمیان امانت کے لین دین قراردیتے اور کسٹم انسپکٹر کے قتل کو "رضاے الہی" ثابت کرتے پیپلزپارٹی کے پرنور چہرے والے وکیل لطیف کهوسہ کے دلائل کے بعد....جوڈیشل کمیشن کی اس متوازن رپورٹ کو بهی تسلیم کرلینا چاہئے بهائ. ...یہی اس ملک کا دستور هے.......اب اگلا الیکشن بهی "اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکٹرونک ووٹنگ کیجاے پرچی سسٹم پر هی هوگا".....کیونکہ پرچی سسٹم میں "مارجن" موجود هے....پاکستان زندہ باد...ایسی "خالص جمهوریت" پائندہ باد

Arosa Hya
07-25-2015, 11:17 AM
............